1886: شکاگو، امریکہ میں مزدوروں کے لیے کام کے اوقات مقرر کرنے کے لیے ہڑتال، یوم مزدور منانے کا آغاز۔
1897: سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔
1908: پرفلہ چاکی نے مظفر پور بم واقعہ کو انجام دینے کے بعد خود کو گولی ماری۔
1914: کار بنانے والی فورڈ وہ پہلی کمپنی بنی جس نے اپنے ملازمین کے لیے آٹھ گھنٹے کام کرنے کے ضوابط کو نافذ کیا۔
1923: ہندوستان میں یوم مئی منانے کا آغاز۔
1956: جونسا سالک کی تیار کردہ پولیو ویکسین عوام کے لیے دستیاب کرائی گئی۔
1960: مہاراشٹر اور گجرات الگ الگ ریاستیں بن گئیں۔
1961: کیوبا کے وزیر اعظم ڈاکٹر فیڈل کاسترو نے کیوبا کو سوشلسٹ قوم قرار دیا اور انتخابی عمل کو ختم کردیا۔
1972: ملک کی کوئلے کی کانوں کا نیشنلائزیشن۔
1993: سری لنکا کے صدر رن سنگھے پریم داس کی بم دھماکے میں موت ہوئی۔
2009: سویڈن نے ہم جنس شادی کی منظوری دی۔
2011: امریکہ پر 2001 کے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ، اسامہ بن لادن کی پاکستان کے ایبٹ آباد میں ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔
یو این آئی