نئی دہلی: بھارت اور دنیا تاریخ میں 25 اگست کے کچھ اہم واقعات کچھ اس طرح ہیں۔
1351- تخت نشینی کے بعد سلطان فیروز شاہ تغلق سوم دہلی میں داخل ہوئے۔
1830- بیلجیم نے نیدرلینڈ کے خلاف بغاوت شروع کی۔
1867- فزکس اور کیمسٹری ماہر علوم مائیکل فیراڈے کا انتقال ہوا۔
1888- پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے عالم علامہ مشرقی کی پیدائش ہوئی۔
1921- امریکہ نے جرمنی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1940- لتھوانیا، لاطویہ اور ایسٹونیا سوویت یونین میں شامل ہوئے۔
1957۔ ہندستانی پولو ٹیم نے عالمی کپ جیتا۔
1963- سوویت یونین کے رہنما جوزف اسٹالن کے سولہ مخالفین کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔
1973- زامبیا میں آئین کا نفاذ عمل میں آیا۔
1980- زمبابوے اقوام متحدہ میں شامل ہوا ۔
1984- سوویت یونین نے زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1988- ایران اور عراق نے آٹھ برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے بات چیت شروع کی۔
1988- ناسا نے خلائی گاڑی ایس 214 کو خلا میں بھیجا۔
1990- اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے عراق کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی اجازت دی۔
1991- بیلاروس سوویت یونین سے آزاد ملک بنا۔
2003- ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا اور ممبا دیوی مندر کے پاس ہوئے کار بم دھماکے میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
2011- سری لنکا حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کے اعلان کو 30 سال بعد واپس لیا۔
2012- چاند پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرمسٹرانگ کا انتقال ہوا۔
یو این آئی