ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

انتیس اکتوبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1958 میں آج ہی کے دن امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔ Historical Events of 29th October

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 6:58 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 29 اکتوبر کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔

سنہ 1709 ۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈز نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کئے۔

سنہ 1794 ۔ فرانسیسی فوج نے جنوب مشرقی ہالینڈ کے وینلو پر قبضہ کیا۔

سنہ 1851 ۔ بنگال میں برٹش انڈین ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔

سنہ 1859 ۔ اسپین نے افریقی ملک مراقش کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

سنہ 1864 ۔ یونان میں نیا آئین نافذ ہوا۔

سنہ 1911 ۔ امریکی ایڈیٹر اور پبلیشر جوزف پولتزر کا انتقال ہوا۔

سنہ 1913 ۔ وسطی امریکی ملک السلواڈور میں آئے سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

سنہ 1920 ۔مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ قائم ہوئی۔

سنہ 1924 ۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں شکست ہوئی۔

سنہ 1942 ۔ نازیوں نے بیلاروس کے پنک میں 16 ہزار یہودیوں کو قتل کیا۔

سنہ 1947 ۔ بیلجئیم، لگژمبرگ اور نیدرلینڈ نے بینیلکس یونین بنائی۔

سنہ 1958 ۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

سنہ 1985 ۔ ہندستانی مکے باز وجیندر سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1988 ۔ سماجی مصلح اور مجاہد آزادی كملادیوي چٹوپادھيائے کا انتقال ہوا۔

سنہ 1990 ۔ افریقی ملک الجیریا میں آئے زلزلے سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔

سنہ 1999 ۔ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں زبردست طوفان آیا۔

سنہ 2005۔ دلی میں ہوئے بم دھماکوں میں 60 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔

سنہ 2007 ۔ کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کچنر ارجنٹینا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔

سنہ 2008 ۔ آسام میں ہوئے بم دھماکے میں 69 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے۔

سنہ 2012 ۔ امریکہ کے مشرقی ساحل پر سینڈی طوفان کی وجہ سے 286 لوگوں کی موت ہوئی۔

سنہ 2015 ۔ چین نے ایک بچے کی پالیسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.