ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں یکم اگست کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں-
1672۔ ہندوستان میں برطانوی قانون کا نفاذ، عدالتی نظام کا قیام۔
1774۔ سائنس داں پرسٹلے نے آکسیجن دریافت کی۔
1831۔ ٹیمس ندی پر بنا لندن برج آمدورفت کیلئے کھولا گیا۔
1834۔ انگلینڈ میں غلامی کی روایت ختم کرنے کا اعلان۔
1838۔ برطانیہ نے باہماس میں غلاموں کو آزاد کیا۔
1861۔ برازیل میں وفاقی نظام حکومت کا نفاذ۔
1867۔ امریکہ میں سیاہ فام لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالے۔
1876 - کولوراڈو امریکہ کا 38 واں صوبہ بنا۔
1882- 1961 کے بھارت رتن ایوارڈ یافتہ عظیم مجاہد آزادی پرشوتم داس ٹنڈن کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔
1894- پہلی چین اور جاپان جنگ شروع۔
1899- آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہلیہ اور عظیم مجاہد آزادی و سماجی کارکن کملا نہرو کی پیدائش۔
1907۔ بنک آف اٹلی کا قیام۔
1914- جرمنی نے پہلی عالمی جنگ کے آغاز میں روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1916- ’’ آئرن لیڈی‘‘کے نام سے مشہور سماجی کارکن، مصنفہ ،مجاہد آزادی اینی بیسنٹ نے دادا بھائی نوروجی کے ساتھ مل کر ہوم رول لیگ تحریک کی شروعات کی۔
1920- مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کا ممبئی میں انتقال۔
1927۔ آسکر ایوارڈ کا آغاز۔
1932-بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مینا کماری کی پیدائش۔
1936-ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے برلن میں اولمپک کھیلوں کی صدارت کی۔
1947۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان طاقتوں کا بٹوارہ۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندستان کے گورنر جنرل اور محمد علی جنا پاکستان کے گونرر جنرل بنے۔
1952- وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے صفدر جنگ میں قومیائے ایئر ویز کا افتتاح کیا۔
۔1953۔ ملک میں تمام ایئرلائنوں کو قومیایہ گیا۔
1955-سابق کرکٹر ارون لال کا مرادآبادمیں جنم۔
1957 نیشنل بک ٹرسٹ کا افتتاح۔
1958-آچاریہ بھاوے کو رمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1975۔ دوروا بنرجی مسافر بردار طیارہ اڑانے والی پہلی ہندوستانی خاتون پائلٹ بنیں۔
1982۔ اسرائیل نے لبنان کی راجدھانی بیروت پر اندھا دھند بمباری کی۔
1992- وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ قوم کے لئے وقف کیا۔
2006۔ جاپان نے دنیا کی پہلی زلزلہ سے پیشگی الرٹ خدمات شروع کی۔
2008۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) بورڈ نے ہندستان کے خصوصی نگرانی سمجھوتے کو ہری جھنڈی دکھائی۔
2012 فلپائن، تائیوان اور چین میں آئے ساولا طوفان میں 82 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔
یو این آئی۔