1509 - المیڈا کے بعد الفانسو دی البوکرک بھارت میں دوسرے پرتگالی وائسرائے بنے۔
1619 - فریڈرک پنجم یورپی ملک بوہیمیا کا بادشاہ بنا۔
1822 - دہلی میں پانی کی فراہمی کی اسکیم کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
1856 - جیمز بکانن امریکہ کے 15 ویں صدر بنے۔
1875 - امریکہ کے بوسٹن میں میساچوسٹس رائفل ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی۔
1911 - افریقی ممالک مراکش اورکانگو کے حوالے سے فرانس اور جرمنی کے درمیان معاہدہ ہوا۔
1984 - او بی اگروال ایمیچیوراسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے۔
1997 - سیاچن بیس کیمپ پر فوج کے آف سگنل نے دنیا کا سب سے اونچا ایس ٹی ڈی بوتھ قائم کیا۔
2000 - اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی لگانے اور فسل مواد کی تیاری پر پابندی سے متعلق جاپان کی قرارداد بھارت کی مخالفت کے باوجود منظور ہوئی۔
2005 - اقوام متحدہ کی عراق کے لئے تیل کے بدلے فوڈپلان میں کی گئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی رپورٹ تیار کرنے والے پال ولکر نے واضح کیا کہ ملزمان کو صفائی کا موقع دیا گیاتھا۔
2008 - پبلک سیکٹر کے چھ بینک بینچ مارک قرضے کی شرح میں 0.75 بیسس پوائنٹس تک کمی کرنے پر متفق ہوئے۔ مرکزی حکومت نے دریائے گنگا کو قومی ندی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاند پر جانے کے لئے بھارت کا پہلا بغیر پائلٹ خلائی جہاز چندریان 1 چاند کے خلائی مدار میں پہنچا۔
2015 - جنوبی سوڈان کے جوبا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے فوراً بعد ایک کارگو طیارہ گرنے سے 37 افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں عمارت گرنے سے 45 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: تاریخ میں آج کا دن
(یو این آئی)