1290 - خلیج چلی میں زلزلے سے تقریبا ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
1590 - سب سے کم وقت تک پوپ رہے پوپ اربن کا انتقال ہوگیا ۔
1760 - میر قاسم بنگال کے نواب بنے۔
1825 - انگلینڈ میں اسٹاکٹن -ڈارلنگٹن لائن کی شروعات کے ساتھ دنیا کی پہلی پبلک ریل ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوا ۔
1833 - عظیم سماجی مصلح راجہ رام موہن رائے کا انتقال ہوا۔
1905 - عظیم سائنسدان الفریڈ آئن سٹائن کا مشہور نظریہ ’E = mc²‘ شائع ہوا۔
1908 - ہنری فورڈ ڈیٹرائٹ نے مشی گن کے فورڈ سکیٹی ایونیو کے پلانٹ میں اپنا پہلا ماڈل ٹی آٹوموبائل تیار کیا۔
1932 - بھارتی فلموں کے رومانوی بادشاہ یش چوپڑا کا جنم ہوا ۔
1939 - پولینڈ نے 26 دن کی شدید جنگ کے بعد جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ جرمن فوج نے پولینڈ کے تقریبا 140،000 فوجیوں کو قید کیا۔
1949 - بیجنگ شہر کو چین کا نیا دارالحکومت منتخب کیا گیا۔
1958 - مہر سین برٹش چینل کو تیرکر پار کرنے والے پہلے بھارتی بنے ۔
1961 - سیرا لیون اقوام متحدہ کا 100 واں رکن بنا۔
1964-برٹش ایئر کرافٹ کارپوریشن کے نگرانی طیارے ٹی ایس آر-2 نے اپنی پہلی پرواز کی۔
1972 - بھارت کے عظیم ریاضی دان ایس آر رنگاناتھن کا انتقال ہوگیا۔
1988- جمہوریت نواز کارکن آنگ سان سوچی کی قیادت میں برما (اب میانمار) میں سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کا قیام عمل لایا گیا ۔
1996 - طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا۔
2008- بھارت کے مشہور پلے بیک سنگر مہندر کپور انتقال کر گئے۔
2011 - پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے کلر کہار میں سکول بس حادثے میں 30 اسکولی بچوں سمیت کم از کم 37 افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں:۔ تاریخ کے آئینے میں آج کا دن
(یو این آئی)