1781 - حیدرعلی اور برطانوی فوج کے مابین جنگ۔
1852 - سندھ کے چیف کمشنر برٹلے فرورے نے صفر سندھ میں اور اور ممبئی کراچی روٹ کواستعمال کرنے کے لئے ’سندھ ڈاک‘ کے نام سے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
1862 - کلکتہ ہائی کورٹ کا افتتاح۔
1879 - ہندوستان میں پوسٹ کارڈز کی شروعات۔
1955 - امپریل بینک آف انڈیا کو قومیایہ گیا جس کا نام تبدیل کرکے اسٹیٹ بینک آف انڈیا رکھا گیا۔
1960 - افریقی ملک گھانا کو جمہوریہ قرار دیا گیا۔
1962 - بدھان چندر رائے کا انتقال۔
1964 - انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کا قیام۔
1968 : امریکہ، برطانیہ، روس اور دیگر 59 ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط کئے۔
1975 - وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 20 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔
1991 - وارسا معاہدہ تحلیل ہوگیا۔
1995 - امریکہ نے تائیوان کے خلاف پابندیاں ختم کیں۔
1996 - دنیا میں پہلی بار آسٹریلیا کی شمالی ریاست میں ’خواہش کے مطابق موت‘ کا قانون لاگو ہوا۔
1997 - کلکتہ میں ہندوستان کا پہلا سائنس سٹی کھلا۔
1997 - ہانگ کانگ نے 156 سال برطانوی حکمرانی کے بعد چین کے قبضہ کو قبول کرلیا۔
2000 - لارڈز میں کھیلے گئے 100 ویں ٹسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔
2006 - شطرنج کے کھلاڑی پریمارجن نیگی دوسرے کم عمر ترین گرینڈ ماسٹر بن گئے۔
2017 - ہندوستان میں معیشت کی نمایاں اصلاح کے طور پر گڈز این سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کیا گیا۔
یو این آئی