1742 - مراٹھا سیاستداں بالاجی جناردن بھانو عرف نانا فڑنویس کی پیدائش ہوئی۔
1762 - برطانوی بحریہ نے کیریبین جزیرے مارٹینک پر قبضہ کیا۔
1771 - گستاو سوئم سویڈن کے شہنشاہ بنے۔
1809۔ امریکہ کے سولہویں صدر ابراہم لنکن کی پیدائش ہوئی۔
1818 - جنوبی امریکی ملک چلی نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
1824 – مشہور فلاسفر دیانند سرسوتی کی پیدائش ہوئی۔
1855 - امریکہ میں مشی گن یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1871 - عیسائی مشنری، ماہر تعلیم اور ہندستان میں سماجی مصلح چارلس ایف ینڈریوز کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی۔
1912 - چین نے گریگورین کیلنڈر کو اپنایا۔
1920 - ہندی فلموں کے مشہور اداکار پران کی پیدائش ہوئی۔
1922 - بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو عدم تعاون کی تحریک ختم کرنے پر آمادہ کیا۔
1925- شمالی یورپ میں بحیرہ بالٹک کے ساحل پر واقع ملک ایسٹونیا نے کمیونسٹ پارٹی پر پابندی عائد کی۔
1928 - گاندھی جی نے باردولی میں ستیہ گرہ کا اعلان کیا۔
1938ء جرمنی فوج آسٹریا میں داخل ہوئی۔
1953 - سوویت یونین (روس) نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
1975 - بھارت نے خود کو چیچک سے پاک ملک قرار دیا۔
1979 - ایران کے وزیر اعظم بختیار نے فوجی حمایت کھونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
1994 - نیشنل گیلری آف ناروے سے ایڈورڈ منک کی مشہور پینٹنگ 'دی سکریم' چوری ہوئی۔
1998 – ہندی فلموں کے مزاحیہ اداکار اوم پرکاش کا انتقال ہوا۔
1999 - امریکی سینیٹ میں اس وقت کے صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی تحریک خارج ہوئی۔
2002 - ایران کا ایک طیارہ خرم آباد ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوا جس میں 119 افراد کی موت ہوگئی۔
2009 -معروف ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کو کیمبرج یونیورسٹی نے ڈی لِٹ کی ڈگری سے نوازنے کا اعلان کیا۔
2010 - کناڈا کے وینکوور میں 21ویں سرمائی اولمپک گیمز شروع ہوئے۔
2013 - شمالی کوریا نے تیسرا زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔
یو این آئی