ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - مارٹن لوتھر

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 31 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

today in history
تاریخ میں آج کا دن
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 7:02 AM IST

  • 1517: مارٹن لوتھر نے وِٹنبرگ چرچ کے دروازے پر اپنے 95 اعتراضات چسپاں کیے۔
  • 1759: فلسطین کے شہر صفد میں زلزلے سے 100 افراد جاں بحق ہوئے۔
  • 1875: ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش۔
  • 1908: لندن میں چوتھے اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا۔
  • 1920: آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کا پہلا اجلاس بمبئی میں منعقد ہوا۔
  • 1941: تقریباً 15 سال کی محنت کے بعد جنوبی ڈکوٹا کی بلیک ہلز میں واقع ماؤنٹ ریشمور نیشنل میوزیم کام مکمل ہوا جہاں چار امریکی صدور جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن، تھیوڈور روزویلٹ اور ابراہم لنکن کے چہرے پہاڑیوں پر تراشے گئے۔
  • 1966: ہندوستانی تیراک میہر سین نے پناما کینال کو تیر کر پار کیا۔
  • 1968: امریکی صدر لنڈن بی جانسن نے شمالی ویتنام میں امریکی بمباری کو روکنے کا حکم دیا۔
  • 1984: ہندوستان کی پہلی اور واحد خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کا سکھ محافظوں کے ہاتھوں قتل۔
  • 1992: لائبیریا میں پانچ امریکی نن کے قتل کا اعلان کیا گیا۔ قتل کے لیے چارلس ٹیلر کے وفادار باغیوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔
  • 2003: ملائیشیا میں مہاتیر دور کا خاتمہ۔ وزیر اعظم مہاتیر محمد 22 سال اقتدار میں رہنے کے بعد مستعفی ہو گئے۔
  • 2005: ہندوستان کی مشہور مصنفہ امرتا پریتم کا انتقال ہوگیا۔
  • 2006: نسل پرستی کے دور کے صدر پی ڈبلیو بوتھا 90 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے۔
  • 2014: وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کے بطور منانے کا فیصلہ کیا۔
  • 2015: روسی ایئر لائن کوگلیماویا کا طیارے کے 9268 شمالی سینائی میں حادثے کا شکار ہونے سے تمام سوار 224 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2018: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں سردار پٹیل کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اسے دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.