- 1755 - پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آنے والے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
- 1765 - برطانیہ کی کالونیوں میں اسٹیمپ ایکٹ نافذ کیا گیا ۔
- 1800 - جان ایڈمس وائٹ ہاؤس میں رہنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔
- 1858 - بھارت کی حکمرانی ایسٹ انڈیا کمپنی سے برطانیہ کے پاس چلی گئی اور گورنر جنرل کی جگہ وائسرائے کو مقرر کیا جانے لگا۔
- 1881 - کولکاتا میں سیالدہ اور آرمینیا گھاٹ کے درمیان ٹرام سروس شروع ہوئی۔
- 1913 - مجاہد آزادی تارک ناتھ داس نے سین فرانسسکو، کیلیفورنیا میں غدر تحریک شروع کی۔
- 1922 - سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔
- 1944 - دوسری جنگ عظیم کے دوران، برطانوی فوج نیدر لینڈ کے والچیرن پہنچیں۔
- 1946 - مغربی جرمنی کی ریاست نیدرسچسین کا قیام عمل میں آیا۔
- 1950 - ہندوستان میں پہلا بھاپ انجن چترنجن ریل فیکٹری میں بنایا گیا۔
- 1952 - جے نارائن نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
- 1954 - فرانس کے علاقے پانڈیچیری، کریکل، ماہے اور یانون کو حکومت ہند کے حوالے کر دیا گیا۔
- 1956 - ریاست کرناٹک کا قیام۔ زبان کی بنیاد پر ریاست مدھیہ پردیش کا قیام۔ دارالحکومت دہلی مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا۔
- 1958 - اس وقت کے سوویت یونین نے ایٹمی تجربات کیے۔
- 1966 - ریاست ہریانہ کا قیام۔
- 1972 - کانگڑاہ ضلع کے تین اضلاع کانگڑہ، اونا اور حمیر پور بنائے گئے۔
- 1973 - میسور کا نام بدل کر کرناٹک رکھا گیا۔
- 1974 - اقوام متحدہ نے مشرقی بحیرہ روم کے ملک قبرص کی آزادی کو تسلیم کیا۔
- 1979 - فوج نے بولیویا میں اقتدار پر قبضہ کر لیا۔
- 1995 - امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کو 36.80 ملین ڈالر کے ہتھیار دینے کے لیے مشہور ’براؤن ترمیم‘ پاس کی۔
یو این آئی