- 1885 - پہلی بار شہاب ثاقب کی تصویر لی گئی۔
- 1923 - ہندی فلموں کے مشہور سنیماٹوگرافر وی کے مورتی کی پیدائش۔
- 1926 - بھارت کے مشہور سائنسدان اور ماہر تعلیم یشپال کی پیدائش۔
- 1932 - آسٹریلوی کرکٹر ڈان بریڈمین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دس ہزار رنز بنائے۔
- 1948 - نیشنل کیڈٹ کور کا قیام عمل میں آیا۔
- 1949 - آئین ساز اسمبلی کے صدر نے آزاد ہندوستان کے آئین پر دستخط کیے۔
- 1960 - بھارت میں پہلی بار کانپور اور لکھنؤ کے درمیان ایس ٹی ڈی سروس شروع ہوئی۔
- 1997 - سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو ججوں نے چیف جسٹس کو معطل کر دیا۔
- 1998 - ترک وزیر اعظم میسوت یلماز نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
- 2002 - ونسٹن چرچل کو بی بی سی کے ایک سروے میں عظیم ترین برطانوی شہری منتخب کیا گیا۔
- 2008 - ممبئی میں خودکش دہشت گردانہ حملہ ہوا۔
- 2012 - اروند کجریوال نے ایک نئی سیاسی پارٹی عام آدمی پارٹی بنائی۔
- 2014 - مشہور مورخ تپن رائے چودھری کا انتقال۔
یو این آئی