ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے سنجے مشرا کی مدت ملازمت کی توسیع کے حکم کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ بطور ڈائریکٹر سروس میں توسیع کا فیصلہ سنٹرل ویجیلنس کمیشن ایکٹ کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ سنجے مشرا کی ملازمت میں توسیع کا حکم 'کامن کاز بمقابلہ یونین آف انڈیا' میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔ Extension Of Tenure Of ED Director SK Mishra
یہ بھی پڑھیں: Anubrata Mandal's Letter to CBI: رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کا سی بی آئی کو خط
گوکھلے نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ 17 نومبر 2021 کو مرکزی حکومت کی وزارت خزانہ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میں سنجے مشرا کو سروس میں توسیع دی گئی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے محکمہ کے حکم کو کالعدم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ مشرا نے سال 2018، 2019 اور 2020 کے لیے اپنی سالانہ غیر منقولہ جائیداد کی ریٹرن (IPR) کو وقت پر اپ لوڈ نہیں کیا تھا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ڈائریکٹوریٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی آر ایس افسران کے لیے آئی پی آر اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ Extension Of Tenure Of ED Director SK Mishra
یو این آئی