میرٹھ: آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں آزادی کا امرت مہو تسو منایا جا رہا ہے۔ اسی کے تحت آج ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں راسٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کے بینر تلے ایک سو ایک فٹ لمبے ترنگے کے ساتھ ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اسکولز اور مدارس کے طلباء نے حصہ لیا اور ملک کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔
آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے پیش نظر امرت مہوتسو کے تحت آج میرٹھ میں ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ضلع میں ایک سو ایک فٹ لمبے ترنگے کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی، جس کو راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کے زیر اہتمام نکالا گیا۔ اس ریلی میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ترنگا کو اپنے ہاتھوں میں لے کر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
سنگھ کے سینئر پرچارک اندریش کمار نے بھی راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کی اس ترنگا ریلی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اندریش کمار نے کہا کہ ہر کسی کو فساد سے پاک بھارت، جنگ سے پاک بھارت، جنون سے پاک بھارت کا عہد لینا چاہیے۔ انہوں نے متحد بھارت کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارتی ہیں پھر مختلف مذاہب و جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ Tiranga rally organized by rashtriya hindu muslim ekta manch
مزید پڑھیں:
Azadi Ka Amrut Mahotsav: مسلم تنظیم نے 75 ہزارترنگا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا
راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کے بینر تلے ترنگا ریلی ضلع کے شہید اسمارک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے سمر گارڈن پر ختم ہوئی۔ ہاتھوں میں ترنگا لیکر چل رہے مدارس کے طلباء نے 15 اگست کو مرکزی حکومت کی مہم ہر گھر ترنگا کو کامیاب بنانے کا نعرہ دیا تاکہ اس مہم کو پوری طرح سے کامیاب بنایا جا سکے۔