ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: کپاس کے تاجر سے 20 لاکھ روپے کی لوٹ - three people escape with 20 lakhs

مالیگاؤں میں کپاس کے تاجر سے پستول دکھا کر تین نوجوان 20 لاکھ 62 ہزار 200 کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے، اس واقعہ کے بعد پولیس محکمہ میں کھلبلی ہے۔

three people escape with 20 lakhs
مالیگاؤں 20 لاکھ لیکر تین نوجوان فرار
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 5:05 PM IST

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 3 نامعلوم افراد نے کپاس کے بیوپاری اور اس کے ساتھی کو پستول دکھا کر ڈرایا دھمکایا اور زور زبردستی کرکے 20 لاکھ 62 ہزار 200 کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے.

موصول اطلاع کے مطابق اس ضمن میں سنیل شراون چودھری نے تعلقہ پولس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کرائی.

اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر MH.19.4506 کے زریعے بیوپاری کو دی جانے والی رقم لیکر جارہا تھا.

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں فائرنگ معاملے میں نوجوان گرفتار

اس دوران تین نا معلوم افراد نے پیچھے سے حملہ کیا اور مجھے پستول ڈنڈوں سے ڈرایا اور دھمکی دے کر بیگ لیکر فرار ہوگئے.

اس معاملے میں تعلقہ پولس نے لوٹ مار اور غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے پر کیس درج کرلیا ہے۔ پولس عملہ نامعلوم افراد کو تلاش کررہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.