ETV Bharat / bharat

تین مسلم طالبات نے کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کیا

ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر بنارس میں واقع مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں 2مارچ 2021 کو بیالیسواں جشن تقریب اسناد منعقد ہوا۔

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 3:19 AM IST

مسلم طالبات کے نام گولڈ میڈل
مسلم طالبات کے نام گولڈ میڈل

اس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ مسلم طالبات بھی نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں پیچھے نہیں رہیں۔

ان تینوں طالبات نے مختلف شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

مسلم طالبات کے نام گولڈ میڈل

ایک طرف جہاں مسلم سماج کے تعلق سے یہ تصور قائم کیا جاتا ہے کہ اس سماج میں لڑکیاں اور خواتین تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہیں دوسری طرف مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے میں تین مسلم طالبات نے تین مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر اس تصورکو ختم کرنے لیے مثبت پیغام دیا ہے۔

ایم اے اردو کی طالبہ سعدیہ نے پورے کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے عوض اتر پردیش کی گورنر آنندی بین کے ہاتھوں کو گولڈ میڈل سے نوازا ۔

سعدیہ نے کہا کہ انتہائی خوش ہوں آج میں گولڈ میڈلسٹ ہوگئی ایک طرف جہاں تصور قائم کیا جاتا ہے کہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ تصور کہیں نہ کہیں ختم ہونے کی جانب ایک قدم ہے ۔

سسٹینبل رولر ڈیویلپمنٹ کے ایم اے میں صوفیہ پروین امتیازی مقام حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتہائی خوشی حاصل ہو رہی ہے کہ آج گولڈ میڈل سے نوازا جا رہا ہے مسلم سماج میں ہمیشہ سے ایک تصور قائم رہا کہ لڑکیاں تعلیمی میدان میں آگے نہیں جاتیں۔

والدین کو سماج کا خوف ہوتا ہے اس لیے وہ بھر پور مدد نہیں کرتے ہم اپیل کرتے ہیں کہ سبھی لوگ لڑکیوں کو اگے بڑھائیں ،ان کی مدد کریں تاکہ نہ صرف اپنے گھر خاندان کا نام روشن کریں بلکہ ملک کے لیے بھی اہم کردار انجام دے سکیں۔

وہیں انگریزی شعبہ کے ایم اے میں کائنات خان نے امتیازی نمبرات حاصل کر شعبہ کا نام روشن کیا ہے ان کو بھی چانسلر انندی بین پٹیل نے اعزاز سے نوازا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.