ETV Bharat / bharat

MLA Irfan Solanki Case ایم ایل اے عرفان سولنکی پر مزید تین نئے مقدمے درج

رکن اسمبلی عرفان سولنکی کے خلاف کانپور پولیس نے متعدد دفعات کے تحت مزید تین مقدمے درج کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس ان کی تمام جائیداد کو بھی ضبط کر سکتی ہے۔ MLA Irfan Solanki Case

رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی مشکلات میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 12:50 PM IST

پولیس کی پریس میٹ

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے سماج وادی پارٹی کے سیسہ مؤ ودھان سبھا سے منتخب رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب ان پر مزید تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان پر گینگسٹر ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ مقدمے میں چار دیگر لوگوں کو شامل کرکے انہیں گینگ لیڈر بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 20 دسمبر کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو عرفان سو لنکی سے کانپور جیل میں ملنے آئے تھے۔ Three more new cases filed against mla irfan solanki in kanpur

سماج وادی پارٹی سے تین مرتبہ منتخب ہوئے رکن اسمبلی مرحوم حاجی مشتاق سولنکی کے بیٹے عرفان سولنکِی اپنے والد کی اسمبلی سیٹ پر تین بار سے ایم ایل اے منتخب ہو رہے ہیں لیکن اب وہ پولیس کے نشانے پر ہیں۔ ان پر بھی اعظم خان کی طرح ایک کے بعد ایک نئے نئے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ سب سے پہلے ایک خاتون کی جھونپڑی کے جلانے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس کے بعد اسی مقدمہ کے ساتھ مزید نئے مقدمات بھی درج کیے گئے۔ ان پر ایک بنگلہ دیشی باشندے کو کانپور کا شہری ہونے کی تصدیق اپنے لیٹر پیڈ پر دینے کا بھی الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی قومی رہنما اکھلیش یادو کے کانپور جیل میں آکر عرفان سولنکی سے ملاقات کے بعد دوسرے دن عرفان سو لنکی کو کانپور جیل سے مہاراج گنج جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Gangster Act on Irfan Solanki عرفان سولنکی پر پولیس نے مزید تین معاملات درج کیے

اب عرفان پر تین مزید نئے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، جس میں ایک مقدمہ تو پولیس نے برسوں پرانا اٹھایا ہے جس میں پولیس کے ساتھ ایک معاملہ میں احتجاج اور مزاحمت کرتے ہوئے ویڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے جس میں پولیس کے ساتھ مزاحمت اور سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کا درج ہوا ہے۔ ایک مقدمہ جاج مؤ تھانہ سے اجتماعی جرائم کرنے كا درج ہوا ہے، جس میں گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں عرفان سو لنکی کے ساتھ اُن کے بھائی رضوان سو لنکی، محمد شریف اور مزید دو اسرائیل آنٹے والا، شوکت پہلوان کو شامل کیا گیا ہے جس میں عرفان سو لنکی کو گینگ لیڈر بتایا گیا ہے۔ تیسرا مقدمہ بھی جاج مؤ تھانہ سے آئی پی سی کی دفعہ 386,اور 427 کا زمین قبضہ کرنے کا درج ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تحقیق جاری ہے۔ پولیس عرفان سو لنکی کے مزید معاوین کے خلاف مقدمہ درج کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ عرفان سو لنکی کو جس طریقے سے تخت مشق بنایا جا رہا ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ عرفان سو لنکی پر ابھی مزید مقدمے درج ہو سکتے ہیں اور ان کی تمام جائیداد کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.