ETV Bharat / bharat

سہارنپور: سڑک حادثہ میں میاں بیوی سمیت تین شخص ہلاک

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 6:06 PM IST

مظفرنگر سہارنپور شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پُلیا سے ٹکراگئی۔ اس حادثے میں میاں بیوی اور ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور اور زخمی خاتون کو ناگل اسپتال بھیجا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال ریفرکردیا گیا۔

دیوبند ہائی وے پرحادثہ میں میاں بیوی سمیت تین کی موت

سہارنپور ہائی وے پھر دردناک حادثہ پیش آیا ہے،جس میں میاں بیوی سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دو شدید زخمیوں کو علاج کے لئے سہارنپور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آج صبح قریب پانچ بجے مظفرنگر سہارنپر ہائیوے ناگل کے قریب سدھانسر چوراہے پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پُلیا سے ٹکراگئی۔

ٹکر اتنی زبردست تھی کی گاڑی پوری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی، حادثہ میں میاں بیوی اور ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور اور زخمی خاتون کو علاج کے لئے پولیس نے ناگل اسپتال بھیجا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال ریفرکردیاگیا۔
بتایا جارہاہے کہ سہارنپور کے ریلوے روڈ کے باشندہ اشوک سلوجا اپنے کنبہ کے ساتھ فرید آباد گئے تھے۔

آج صبح وہ بذریعہ کار سہارنپور لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی وہ ہائی وے پر ناگل کے قریب واقع سدھانسر چوراہے پر پہنچے تو ان کی کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے پُلیا سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں اشوک سلوجا،ان کی اہلیہ اور سالے کی موت ہوگئی۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی علاقہ میں افراتفری مچ گئی، موقع پر پہنچی پولیس نے راہگیروں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا۔ جبکہ ہلاک شدگان کی لاشوں کا پنچ نامہ بھر کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے ان کے خاندان کو واقعہ کی معلومات دی گئی۔

بتایا جارہاہ کہ یہ خاندان فرید آباد میں کسی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے، گاڑی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی زبردست تھی کہ گاڑ ی کے پرکھچے اڑ گئے۔

دوسری جانب دیوبند کے مجنو والا روڈ پر موٹر سائیکل اور سائیکل کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹر کے یہاں داخل کرایا۔

کشیپ کالونی کا رہنے والا پردیپ کمار کسی کام سے موٹر سائیکل کے ذریعہ مجنو والا روڈ گیا تھا۔ جب وہ لوٹ رہا تھا تو آگے چلنے والی سائیکل سے اس کی بائک ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:سہارنپور: دو بائیک چور گرفتار، دس موٹر سائیکلیں برآمد

جس میں پردیپ سڑک پر گرِنے سے زخمی ہوگیا۔ جبکہ سائیکل سوار کو معمولی چوٹ آئیں۔ راہگیروں سے اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی،دونوں فریق نے کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد گھروالوں نے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹر کے یہاں داخل کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.