مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع نوداکھالی تھانے کے تحت موہن پور علاقے South 24 Parganas district’s Mohanpur village میں ایک پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں Explosion At Firecracker Factory دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔
اس دھماکے کے سبب موہن پور اور اس کے اطراف علاقے میں میں سنسنی پھیل گئی۔ کارخانے کے آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق موہن پور علاقے میں یہ آج دن اس وقت پیش آیا جب چند مزدور کارخانے میں کام کر رہے تھے اسی دوران اچانک دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا حالت بگڑنے پر انہیں کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مکان مالک اسیم منڈل کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سمیر منڈل، محمد اسرائیل اور انیس منڈل نام کے تین افراد کی موت ہوئی ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مکان مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کے مکان میں چلنے والا پٹاخہ بنانے کا کارخانے کا لائسنس تھا یا نہیں۔
دوسری طرف رکن اسمبلی نسکر نے کہا کہ انہیں اس واقعے سے متعلق زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اتنا ضرور پتہ چلا ہے کہ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔