فرخ آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے راجے پور تھانہ علاقے میں ایک کار اور بس کی ٹکر میں پیلی بھیت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ پیلی بھیت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنت آف پولیس سنیل دت کار سے بدھ کی دیر رات ضلع فرخ آباد میں بریلی اٹاوہ ہائی وے پر آرہے تھے۔ اسی وقت راجے پور تھانہ علاقے کے گرام چاچو پور موڑ کے نزدیک ایک روڈ ویز بس سے کار کی ٹکر ہوگئی۔ک ار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے سنیل دت اور کار ڈرائیور سنجیو کمار کے ساتھ ہی گنر چندر شیکھر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Pune سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سبھی زخمیوں کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا۔ پولیس کے مطابق سنیل دت فرخ آباد ضلع کے جہان گنج تھانہ انچارج اور فرخ آباد کوتوالی میں ایس ایس آئی رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو ایک پرانے مقدمے میں فتح گڑھ عدالت میں سماعت کے لئے یہاں آرہے تھے۔
یو این آئی