ETV Bharat / bharat

Pakistan Vs England تین بلے بازوں کی سنچریاں، پاکستان اب بھی پیچھے

پاکستان نے عبداللہ شفیق، امام الحق اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو سات وکٹوں کے نقصان پر 499 رن بنا لیے ہیں، حالانکہ وہ اب بھی 158 رنز سے پیچھے ہیں۔Pakistan Vs England

تین بلے بازوں کی سنچریاں، پاکستان اب بھی پیچھے

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 8:53 PM IST

راولپنڈی:پاکستان کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ایک بے جان وکٹ پر 181 رنز سے آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ شفیق نے 203 گیندوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے جبکہ امام نے 207 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔ شفیق کو ول جیکس نے آؤٹ کیا جبکہ جیک لیچ نے امام اور اظہر علی (27) کی وکٹیں لیں۔Three Batsmen Made Century But Pakistan Still Behind Against England

تین بلے بازوں کی سنچریاں، پاکستان اب بھی پیچھے
تین بلے بازوں کی سنچریاں، پاکستان اب بھی پیچھے

پہلے سیشن میں تین وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستانیوں نے محتاط انداز میں آگے بڑھتے ہوئے دوسرے سیشن میں کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ بابر نے سعود شکیل کے ساتھ 123 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی آٹھویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ بابر نے 168 گیندوں پر 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 136 رنز بنائے جبکہ شکیل نے 94 گیندوں کی اننگز میں تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:Pakistan VS England First Test انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے 181 رنز بنالیے

انگلینڈ نے آخری سیشن میں وکٹوں کی تلاش میں جارحانہ انداز میں میدان سجایا اور اس کا انہیں فائدہ بھی ہوا۔ شکیل کو اولی رابنسن کے ہاتھوں آؤٹ کرنے کے بعد جیکس نے بابر اور نسیم شاہ کو اپنا شکار بنایا۔ محمد رضوان (29) پانچ چوکے لگاتے ہوئے عمدہ انداز میں نظر آئے لیکن شارٹ مڈ وکٹ پر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

دن کے کھیل کے اختتام پر آغا سلمان (10) اور زاہد محمود (ایک) کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 657 رنز کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھی مزید 158 رنز بنانے ہیں۔Three Batsmen Made Century But Pakistan Still Behind Against England

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.