ETV Bharat / bharat

برطانیہ میں اسپتال کے باہر کار دھماکے میں 3 گرفتار - اردو نیوز

دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

3 arrests over car explosion outside UK hospital

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 1:10 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 1:47 PM IST

برطانوی پولیس نے اتوار کے روز لیورپول کے ایک اسپتال کے باہر کار میں دھماکہ معاملے میں دہشت گردی کے قوانین کے تحت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں اسپتال کے باہر کار دھماکے میں 3 گرفتار

انسدادِ دہشت گردی پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد، جن کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں، کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت شمال مغربی انگلینڈ کے شہر کینسنگٹن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے شہر کے ایک اور رہائشی علاقے کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے آپریشن کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہے۔

پولیس کو اتوار کی صبح لیورپول ویمنز اسپتال میں ٹیکسی میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔

تصاویر میں اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب ایک گاڑی میں آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ دھماکہ اتوار کی صبح 11 بجے سے پہلے ہوا، جب برطانیہ بھر میں لوگ جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں توقف کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مظاہروں کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی، 12 گرفتار

پولیس نے کہا کہ دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار نہیں دیا گیا ہے اور وہ اس کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں۔ تاہم انسداد دہشت گردی پولیس تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے۔

Last Updated : Nov 15, 2021, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.