ETV Bharat / bharat

Horse Trading in Hyderabad حیدرآباد میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کے الزام میں تین بی جے پی رہنما گرفتار - حیدرآباد میں ہارس ٹریڈنگ

تلنگانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ایم ایل اے کو رشوت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی کے تین رہنما کو حراست میں لیا گیا ہے۔ Horse trading in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 11:04 PM IST

تلنگانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں پارٹی کے ایم ایل ایز کو رشوت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد پر الزام ہے کہ دہلی کے تین لوگوں نے ٹی آر ایس کے چار ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا نے کہا ہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چار ایم ایل ایز کو رشوت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان ایم ایل اے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔Horse trading in Hyderabad

پولیس نے انکشاف کیا کہ دہلی کے لوگوں نے اچمپیٹ کے ایم ایل اے گووالا بالاراجو، کولاپور کے ایم ایل اے بیرم ہرش وردھن ریڈی، پیناپاکا ایم ایل اے ریگا کنتاراو اور تندور ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھاری رقم اور عہدوں کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا لالچ دیا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق یہ تینوں ملزمان گزشتہ دو دنوں سے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی اور اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے یہ مہم شروع کی تھی۔

معین آباد تھانہ علاقہ کے عزیز نگر میں واقع ایک فارم ہاؤس میں سودے بازی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر ایم ایل اے کو گرفتار کرلیا۔معلومات کے مطابق ان کے پاس سے بھاری نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سائبرآباد کے سی پی اسٹیفن رویندرا نے معین آباد کے فارم ہاؤس پہنچ کر معاملے کی جانچ کی۔ سائبرآباد کے سی پی اسٹیفن رویندرا نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ایم ایل ایز کو گمراہ کیا جارہا ہے اور لالچ دینے کے واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں جھارکھنڈ اور پنجاب میں حکمراں پارٹیوں کے ایم ایل ایز کو بھی رشوت لینے کی پیشکش کی تھی۔ دہلی میں بھی عام آدمی پارٹی کی جانب سے بی جے پی پر الزام لگایا گیا کہ وہ ایم ایل اے کو پیسے دے کر اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ج ھارکھنڈ کے کچھ کانگریس ایم ایل ایز کو بھی کولکتہ میں پیسوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جسے بعد میں پارٹی نے معطل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.