ETV Bharat / bharat

Families Devastated by Railway محکمہ ریلوے کی انہدامی کارروائی سے ہزاروں خاندان بے بس و لاچار

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:34 PM IST

بھوپال کے عارف نگر میں واقع ریلوے پٹری کے کنارے محکمہ ریلوے کی ذریعے منہدم مکانات منہدم کرنے کے بعد وقف بورڈ نے عارضی طور پر مسلم طبقہ کو جگہ تو دے دی ہے لیکن کچھ غیرمسلم خاندان آج بھی اس سرد موسم میں کھُلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ شدید سردی کے سبب دو بزرگوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔ Railway Demolition Drive in Bhopal

Families Devastated by Railway
محکمہ ریلوے کی انہدامی کارروائی
محکمہ ریلوے کی انہدامی کارروائی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عارف نگر ریلوے پٹری کے کنارے محکمہ ریلوے نے تجاوزات ہٹانے کا کام کیا جس کے سبب بڑی تعداد میں خاندان اس سے متاثر ہوئے۔ محکمہ ریلوے کے اس قدم کے بعد ریلوے پٹری سے اجاڑے گئے آشیانوں سے پریشان یہاں کے لوگ پچھلے ایک مہینے سے اپنی باز آباد کاری کے لیے سرکاری افسران اور ریاست کے وزراء کے بنگلوں کے چکر کاٹ رہے تھے۔ سردی کے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف عقیل نے وقف بورڈ سے بات کر کے متاثر مسلم طبقہ کو عارضی طور پر رہنے کے لیے زمین تو مہیا کروا دی لیکن یہاں پر ہر طرح کی سہولیات کا فقدان نظر آرہا ہے۔ متاثرہ لوگوں کے مطابق یہاں بجلی، پانی اور بیت الخلا جیسے مسائل سے انہیں دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ Railway Department Removed Encroachments

وہیں وقف بورڈ کے ذریعہ اس زمین پر انہیں صرف بانس، بلی اور چادر سے ہی اپنا آشیانہ بنانا ہے نہ کہ اینٹ اور سمنٹ سے۔ متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب سے ہمارے آشیانے اجاڑے گئے ہیں جسے ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے تب سے لے کر اب تک ہمارے روزگار بھی بند ہیں اور ہم صرف اپنی فیملی کے لیے اس سرد موسم میں سر چھپانے کے لئے ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔ مقامی رکن اسمبلی اور مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے اپنی رحم دلی کا ثبوت دیتے ہوئے ان متاثرین مسلم اہل خانہ کے لیے فی الحال آشیانے کا انتظام تو کر دیا ہے لیکن وہیں ان کے ساتھ وہ غیر مسلم طبقہ جنہیں ابھی تک آشیانہ نہیں ملا ہے وہ اس سرد موسم میں کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ اس کڑکڑاتی سردی کے موسم میں ان کے بچے اور بزرگ پریشان ہوتے نظر آرہے ہیں اور اب تک اس علاقے میں سرد موسم کی وجہ سے دو لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Families Displaced in Bhopal ریلوے لائن کے لیے ہزاروں مسلم کنبوں کو بےگھر کردیا گیا

متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ہمیں راستے پر لاکر کھڑا کر دیا اور ہماری حکومت نہ تو اس کا حل نکال رہی ہے اور نہ ہی ہماری باز آبادکاری کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ ایک متاثرہ شخص سنتوش وشوکرما نے کہا کہ اس کڑاکے کی سردی اور کھلے آسمان کے نیچے رہنے کی وجہ سے میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، اس کے باوجود بھی ریاست کے افسران اور حکومت میں بیٹھے لوگ لحاف اوڑھے سو رہے ہیں۔

سماجی کارکن اقبال احمد نے بتایا ہم لگاتار متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات ضلع کے افسران اور حکومت میں بیٹھے لوگوں تک پہنچا رہے ہیں لیکن حکومت ہے کہ اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ وہیں سماجی کارکنان کے ساتھ مل کر متاثرین نے وزیراعلی کو میمورنڈم بھی دیا ہے۔ جس پر انہیں یقین دہانی دی گئی ہے کہ جلد ان کی پریشانیوں کا حل نکالا جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ جس طرح کا موسم ہے اسے دیکھتے ہوئے حکومت ان کے لیے جلد انتظام کرے کیوںکہ وقف بورڈ نے بھی جو زمین مسلم طبقہ کو دی ہے نہ تو اس کے کرایہ داری کی بات کی جا رہی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اگر آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ انہیں بھی اپنی زمین سے ہٹا دیتا ہے تو ایسے نہیں یہ لوگ کہاں جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.