ETV Bharat / bharat

'خواتین کا احترام نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں' - mamta banarjee

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا بیان کے معاملے میں بی جے پی کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں
رکن پارلیمان نصرت جہاں
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:45 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے محض 48 گھنٹوں قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان خطرناک بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سیاست کا کھیل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کشیدہ ہو گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا بیان کے معاملے میں بی جے پی کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بے باک بیان اور اپوزیشن پارٹیوں پر ٹوٹ پڑنے کے مشہور رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ جس سیاسی جماعت (بی جے پی ) کو خواتین کا احترام کرنا نہیں آتا ہو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

رکن پارلیمان نے ٹویٹ میں کہا کہ ممتا بنرجی ملک کی واحد خاتون وزیر اعلی ہیں۔ انہوں نے غیر معمولی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے وہ (ممتا بنرجی ) نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا الفاظ کیسے استعمال کر سکتے ہیں انہیں اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچنا چاہیے تھا۔

حال ہی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے والے تجربہ کار سیاسی رہنما یشونت سنہا نے بھی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی کے ٹویٹ کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بارموڈا پہننے کا مشورہ دیا تھا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے متنازعہ بیان کے بعد بنگال کی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ خواتین تنظیموں کی جانب سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.