ETV Bharat / bharat

لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے والوں نے ملک کو اعلی طبی خدمات سے محروم رکھا: مودی

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:15 PM IST

وزیر اعظم مودی نے ملک میں طبی خدمت کو اعلی ترین بنانے کے لئے اب تک کی سب سے بڑی اور دیرینہ اسکیم’پی ایم آیوشمان بھارت سوستھ انفراسٹرکچر مشن‘ کا اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے افتتاح کیا۔

لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے والوں نے ملک کو اعلی طبی خدمات سے محروم رکھا:مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں آزادی کے بعد گزشتہ چھ دہائیوں میں بہتر طبی سہولیات فروغ نہ پانے کے لئے کانگریس کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ جو لوگ لمبے عرصے تک اقتدار پر قابض رہے انہوں نے ملک کو اعلی طبی سہولیات سے محروم رکھا۔

مودی نے ملک میں طبی خدمت کو اعلی ترین بنانے کے لئے اب تک کی سب سے بڑی اور دیرینہ اسکیم’پی ایم آیوشمان بھارت سوستھ انفراسٹرکچر مشن‘ کا اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے افتتاح کیا۔

اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں کے لئے صحت اور میڈیکل اسکیمز بدعنوانی اور پیسہ کمانے کا ذریعہ تھیں۔ اس موقع پر وزراعظم مودی نے سڑک اور صفائی سے جڑی تقریبا 75ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات والی ترقیاتی پروجکٹز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، گورنر آنندی بین پٹیل، اور مرکزی وزیر من سکھ مانڈویا اور مہندر ناتھ پانڈے سمیت دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔ ترقیاتی پرجوکٹوں کے افتتاحی تقریب کے بعد یہاں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی باشندوں کے لئے آج کا دن ترقی کا پرو ہے۔ اس کا فائدہ صرف وارانسی کو ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں کو بھی ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی میں شیو اور شکتی، ساکچھات قیام کرتے ہیں اور شیو جی کی یہ شکتی صحت کی روکاوٹوں کو دور کرتی ہے۔ اس لئے ملک کے سب سے بڑی صحت مشن کے آغاز کے لئے وارانسی سے بہتر کوئی اور جگہ کیونکر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم کشمیریوں سے بات کرنا چاہتے ہیں: امیت شاہ

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی نے 64ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ اخراجات والے اس مشن کے علاوہ وارانسی کے ترقی سے وابستہ تقریبا 10ہزار کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ’ان پروجکٹوں میں مہا دیو کا آشیرواد ہے۔ اس لئے ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ جب مہادیو کا آشیرواد ہے تو مشکلات سے نجات ملنا بھی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وبائی بیماریوں سے بچاو کے لئے بھی تیاریاں اعلی سطح کی ہوں اور انفراسٹرکچر میں خودکفالت آئے اس کے لئے یہ مشن ملک کو ممنون کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.