ETV Bharat / bharat

پنجاب: 'تیسرا مورچہ' نے کسان تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:00 PM IST

پنجاب میں تیسرا مورچہ مرکزی زرعی قوانین کے خلاف تحریک کار کسانوں کی حمایت میں آ گیا ہے اور اس نے اپنے تمام سیاسی پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔

کسان تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا
کسان تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا

آزاد سماج پارٹی (اے ایس پی) کے ریاستی صدر راجیو کمار لولی نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی کہ سنیُکت کسان مورچہ کی اپیل پر 'تیسرا مورچہ' نے کسان تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے 12 ستمبر کو گورایا میں مجوزہ 'اجلاسِ کارکنان' سمیت اپنے تمام سیاسی پروگرام رد کر دیے ہیں تاکہ کسان تحریک کو مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں 'تیسرا مورچہ' کی مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے رنجیت سنگھ برہمپترا، سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا اور آزادسماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد سمیت 'تیسرا مورچہ'کے تمام اعلیٰ رہنما حصہ لینے والے تھے۔

مزید پڑھیں: مظفر نگر میں کسان مہاپنچایت کے بعد جاٹ اور مسلمانوں میں نزدیکیاں بڑھیں

انہوں نے کہا کہ تیسرا مورچہ پنجاب کے موگا اور ہریانہ کے کرنال میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر ہوئے پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.