ETV Bharat / bharat

ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کی ضرورت: وینکیا نائیڈو

وینکیا نائیڈو نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی ڈاکٹرس دیہی علاقوں کے مقابلے میں شہری علاقوں میں کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

venkaiah naidu
وینکیہ نائڈو
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 10:59 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک بھر میں بالخصوص دیہی علاقوں میں اعلیٰ ترین معیار کی طبی سہولیات کی ضرورت کی نشاندہی کی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اس سمت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ایک بار پھر ہمیں اپنے ملک میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت کی یاد دلائی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر حیدرآباد میں ایسوسی ایشن آف نیشنل بورڈ اکریڈیٹیڈ انسٹی ٹیوشنس (اے این بی اے آئی)کے سالانہ میڈیکل فیکلٹی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں مزید اضافہ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے تناسب میں فرق بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم اساتذہ: ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے اقوال زریں

وینکیا نائیڈو نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی ڈاکٹرس دیہی علاقوں کے مقابلے میں شہری علاقوں میں کام کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبے سے وابستہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ طبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ادویات بھی عام آدمی کے لیے سستی ہوں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید آلات کے استعمال کو زیادہ قابل رسائی بنایا جائے۔ نائب صدر نے کہا کہ کورونا وبا نے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں سے شروع کرتے ہوئے سماج کے ہر فرد کو نئے سبق سکھائے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ اقدار کے ساتھ تعلیم فراہم کرنے کے سلسلہ میں ادارہ کی کوششوں کی ستائش کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.