گیا میں راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی ستیش داس نے عام بجٹ 2021 پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عام آدمی کا اس بجٹ میں خیال نہیں رکھا گیا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ بجٹ کارپوریٹ ہاوسز کے لیے بنایا گیا ہے، غریب، کسان مزدور اور متوسط طبقے کے لئے بجٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے.
ملک بھر میں کسانوں کی تحریک زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری ہے.
ایسے میں یہ توقع تھی کہ مرکزی حکومت کسانوں کے زخم پر مرحم لگائے گی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا ہے۔ کسانوں کو ایک پھر حکومت نے مایوس کیا ہے محنت کش لوگوں کو راحت ملے گی۔
مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ بلکہ اس بجٹ سے مہنگائی میں اضافے ہونے کے امکانات ہیں۔ ایسالگتاہے کہ بجٹ تیار کرنے میں ماہر معاشیات نہیں بیٹھے بلکہ صنعتکار بیٹھے ہوں کیونکہ سب سے زیادہ انہی کے مفاد کے لئے یہ بجٹ ہے
انہوں نے کہا کہ گویا کہ سرکار کا یہ کہنا ہے میرا کیاجاتا اس میں تیرا گھاٹا، انہوں نے پچھتر برس کی عمر والوں کو انکم ٹیکس فائل کی چھوٹ کو بے وجہ بتایا اور کہا کہ یہ سبز باغ دیکھانے والا ہے.