گوہاٹی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے منگل کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترنگا لہرانے کے جرم میں ان کو جیل جانا پڑا تھا۔ ٹھاکر نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں جی 20 انڈیا کے تحت پہلی وائی 20 میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 2010 سے 2017 تک بی جے پی یوتھ ونگ کا سب سے طویل صدر رہا ہوں۔ میں نے قومی پرچم لہرانے کے لیے کولکتہ سے کشمیر تک یاترا کی تھی۔ جموں و کشمیر میں قومی پرچم لہرانے کے لیے مجھے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ آج میں جموں اور کشمیر کو دیکھ رہا ہوں، جہاں صورتحال بدل چکی ہے اور اب وہاں ایسی پابندیاں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2019 کے بعد جب مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا، تو اس کے بعد وہاں ایسی کوئی پابندیاں نہیں رہی۔ پہلے جموں و کشمیر میں قومی پرچم لہرانا بھی مشکل تھا لیکن اب آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پچھلے سال ’ہر گھر ترنگا‘ پروگرام کے دوران کشمیر کے ہر گھر پر ایک ترنگا لہرایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Anurag Thakur Slams Kejriwal مولویوں کو پیسہ تو پجاریوں کو کیوں نہیں، انوراگ ٹھاکر
جی 20 انڈیا کے تحت 2023 میں پہلی وائی 20 میٹنگ 6 فروری کو گوہاٹی میں شروع ہوئی۔ یوتھ 20 میں ہونے والی بات چیت کا مقصد نوجوانوں تک پہنچنا اور روشن مستقبل کے لیے ان سے مشورے کرنا تھا۔تین روزہ اجلاس میں جی 20 ممالک کے 150 سے زائد یوتھ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ ان تقریبات میں کالج اور یونیورسٹی کے 12,000 سے زائد طلباء کی شرکت بھی متوقع ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما بھی آسام کے طلباء اور ماہرین تعلیم کے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔