پریاگ راج میں دلت کنبہ کے چارا راکین کے قتل پر اترپردیش کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhiواڈرا نے کہاکہ غریب، دلت اور محرومین کی اس حکومت میں کوئی سنوائی نہیں ہے مگر سماج کے اس طبقہ کو انصاف صلانے کے لئے انکی پارٹی ہمیشہ تیار ہے۔
جمعہ کی شام پریاگ راج میں پرینکا نے پھول چند پاسی کے کنبہ سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ پھول چند پاسی سمیت کنبہ کے چار اراکین کو بدھ کی رات قتل کردیا گیا تھا جن کی خون میں لت پت لاشیں پولیس کو جمعرات کو ملی تھیں۔
فافامؤ میں واقع متاثرہ کی رہائش گاہ پر پہنچی پرینکا نے کبنہ کے خواتین اراکین سے بات چیت کی اور انہیں ہمت بندھائی۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور کچھ دیگر لیڈر ان کے ساتھ تھے۔ متاثرہ اہل خانہ نے بتایا کہ پڑوس کے جاگیردار غنڈوں کو مقامی پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔ انہو ں نے پہلے بھی کنبہ کو دھمکایا تھا جس کی شکایت پولیس سے کی گئی تھی لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں سنی اور تھانہ سے بھگا دیا۔
پرینکا نے کہاکہ ریاست میں امن و قانون کی کھل کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ اس حکومت میں غریبوں، دلتوں اور محرومین کی کوئی سنوائی نہیں ہے۔آج یوم آئین ہے۔ انصاف آئین کی سب سے اہم روح ہے۔ میں انصاف کی لڑائی کے ساتھ ہوں۔
مزید پڑھیں:ملک میں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا
محترمہ واڈرا شام کو تقریباً چار بجے دہلی سے پریاگ راج پہنچی تھیں جہاں سے وہ سیدھی متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے لئے نکل گئیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور دیگر عہدیداران سڑک کے راستہ پریاگ راج پہنچے تھے۔ للو نے کہا کہ یوگی حکومت میں یو پی میں امن و قانون کی صورتحال تباہ حال ہے۔
یو این آئی