گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بودھ گیا میں موجود چھ عدد درخت ان دنوں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ درخت اس لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ لوگ اسے کدو سبزی کا درخت کہہ رہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کدو کے درخت پر پھل لگا رہا ہے۔ عام طور پر کدو جسے " لوکی " بھی کہا جاتا ہے وہ درخت میں نہیں پھلتا ہے بلکہ وہ پتلی لڑی میں پھلتا ہے۔ اس سبزی کا کوئی درخت نہیں ہوتا ہے، جب کہ بودھ گیا کے ڈیلٹا نرسری میں اس درخت پر ہر سال کدو پیدا ہوتا ہے اور لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔ بودھ گیا ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے اور یہاں ملک و بیرون ملک سے سیاح آتے ہیں۔ یہاں تھائی لینڈ، ویتنام اور دیگر ممالک سے آنے والے غیر ملکی اس کا ذائقہ لیتے ہیں۔ ملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاح اس کا پودا بھی خریدتے ہیں اور اسے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اگرچہ گیا میں یہ جس جگہ پر موجود ہے اسے صرف نرسری کی سجاوٹ کے لیے لگایا گیا تھا لیکن اب غیر ملکیوں کو یہ پھل اور سبزی کے طور پر بھی پسند آگیا ہے اور وہ اسے بڑی دلچسپی سے کھاتے اور خریدتے ہیں۔ There are two pumpkin trees in bodhgaya
ڈیلٹا نرسری کے ہی ہوٹل ڈیلٹا میں دو موٹے کدو کے درخت ہیں۔ اس درخت کی اونچائی 15 سے 30 فٹ اور اس پر اگنے والا کدو یا لوکی 20 انچ گول ہوتا ہے اور اسکا وزن پانچ سے دس کلو وزن کے درمیان کا ہے۔ اس درخت کی دیکھ بھال کرنے والے ومل کمار رائے نے بتایا کہ یہ درخت 10 سال پہلے لگایا گیا تھا۔ ہوٹل کی نرسری میں اور بھی کئی پودے ہیں جنہیں مقامی اور غیر ملکی لوگ خریدتے ہیں۔ لیکن یہ لوکی کا درخت بہت خاص ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ذائقے دار کدو کا حلوہ کیسے بنائیں
کچے کدو کی سبزی اور پکنے کے بعد پھل کی طرح استعمال ہوتا ہے۔ یہاں ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کو اپنی ڈش میں یہ پہلی پسند ہوتی ہے حالانکہ ہوٹل کی طرف سے اس کی قیمت نہیں لی جاتی ہے۔ کچے کدو کی سبزی بنائی جاتی ہے جبکہ یہ درخت میں پکنے کے بعد پھل کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور کھٹائی کی طرح ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گیا میں اس طرح کے دس ہزار پودہ لگیں گے۔ اس حوالے سے ڈیلٹا کے کیئرٹیکر نے بتایا کہ یہ کدو کا درخت اصل میں غیرملکی ہے اور یہ کہا جاتاہے کہ یہ ایک ملک کا قومی درخت بھی ہے، اس کے ذائقہ کو دیکھتے ہوئے ضلع میں دس ہزار پودے لگانے کا ہدف ڈیلٹا منیجمنٹ نے رکھا ہے تاکہ گیا میں اس کی پہچان بنے اور ہر کوئی اس کے ذائقہ سے لطف اندوز ہو۔