ETV Bharat / bharat

Jaishankar on Modi Government دنیا، ہمیں اقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھ رہی ہے: ایس جے شنکر

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 3:51 PM IST

نریندر مودی حکومت کی نو سالہ خارجہ پالیسی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہونے کے علاوہ دنیا میں بھارت کی شبیہ ایک اقتصادی شراکت دار کے طور پر ابھری ہے۔

S. Jaishankar
ایس جے شنکر

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ بھارت کو اب دنیا میں خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل اعتماد اور مؤثر ترقیاتی شراکت دار کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے نو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ دنیا خاص طور پر گلوبل ساؤتھ، بھارت کو ترقیاتی شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے۔ بھارت کی شبیہ ایک ایسے ملک کی بن رہی ہے جو زمین پر ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرتا ہے۔ دوسرے ممالک اب بھارت کو ایک قابل اعتماد اور موثر ترقیاتی شراکت دار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

جے شنکر قومی دارالحکومت کے سات پارلیمانی حلقوں میں سے چار میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکز کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری مہم چلانے کا کام کر رہے ہیں۔ دراصل یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی ایک اہم مہم ہے۔ جے شنکر بی جے پی کی اس ماہ تک جاری رہنے والی مہم کا اہم چہرہ ہیں۔ اس دوران وہ نئی دہلی، جنوبی دہلی، شمال مغربی اور مغربی دہلی میں مہم کا حصہ بنیں گے۔ جمعرات کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ دنیا کا ایک بڑا حصہ ہمیں ترقیاتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی تصویر ایسی حکومت کی بن رہی ہے جو عوام سے کئے گئے ترقی کے وعدوں کو پورا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک نے اب بھارت کو اقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔ جے شنکر نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر کینیڈا میں حالیہ تقریب سے متعلق تنازعہ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے میں ایک بڑا سوال یہ ہے کہ اس کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست کے علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ کوئی ایسا کیوں کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہند-کینیڈا تعلقات کے لیے اچھا نہیں ہے اور کینیڈا کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.