اجین: مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ناگدا پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے اپنے بھانجے کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے ناگدا کی ایک 40 سالہ خاتون نے اپنے بھانجے کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا معاملہ درج کرایا ہے۔
خاتون کے شوہر کی کئی سال پہلے موت ہوگئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے ملزم کو کیا گرفتار
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تین ماہ قبل اس کا بھانجے شادی کا بہانہ بنا کر اسے اجمیر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم نے اس پر تشدد بھی کیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے اہل خانہ کو اس واقعے سے آگاہ بھی کیا اور گھر والوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔
(یو این آئی)