ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بھالکی میں موسلا دھار بارش کے سبب شہر کا سب سے قدیم عیدگاہ 'عیدگاہ بھالکی' کی باؤنڈری منہدم ہو گئی ہے۔
قدیمی عیدگاہ کمیٹی بھالکی کے رکن محمد نبی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بارش کے سبب قدیم عید گاہ کی باؤنڈری منہدم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ بھوپال: عید گاہ پر ہورہے ناجائز قبضہ کو لیکر میمورنڈم
انہوں نے کرناٹکا وقف بورڈ کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھالکی میں موجود قدیم عید گاہ کا معائنہ کریں اور اس باؤنڈری کی دوبارہ سے مرمت کے لیے فنڈز جاری کریں۔