ETV Bharat / bharat

PM Modi Unveils Vanijya Bhawan:ووکل فار لوکل مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد،مودی

وزیر اعظم نریندرمودی نے آج یہاں وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔ PM Modi Inaugurates Vanijya Bhawan and Launches NIRYAT Portal in Delhi

مودی
مودی
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 1:59 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے، اور اب دنیا کے نئے نئے ملکوں میں ہمارے متعدد مصنوعات پہلی بار برآمد کئے جارہےہیں۔

مسٹر مودی نے آج یہاں وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔

PM Modi Inaugurates Vanijya Bhawan and Launches NIRYAT Portal in Delhi

انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان نے مسلسل اپنا برآمدات بڑھانے کے ساتھ ہی اس سے جڑے اہداف کو حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ برآمدات بڑھانے کےلئے بہتر پالیسیوں اور عوامل کو آسان بنانے کے ساتھ ہی پیداوار کو نئے بازار میں پیش کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:PM Narendra Modi to inaugurate 'Vanijya Bhawan': وزیراعظم مودی آج ونجیا بھون کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت کی ہر وزارت اور محکمہ ،برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔خارجہ ،زراعت یا کامرس کی وزارت ہو یا چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی وزارت ،سبھی ایک مشترکہ اہداف کےلئے اجتماعی کوشش کررہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.