ETV Bharat / bharat

UP Defense Corridor ملک کی اسٹریٹجک قوت کا 'یوپی ڈیفنس کاریڈور' ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا، راج ناتھ - ایڈوانٹیج اترپردیش ڈیفنس کاریڈور

راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش گلوبل انوسٹر سمٹ کے دوران 'ایڈوانٹیج اترپردیش:ڈیفنس کاریڈور' موضوع پر مبنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ڈیفنس کاریڈور ملک کو سیکورٹی کے معاملے میں پوری طرح سے خود کفیل بنانے کی سمت میں بڑی کوشش ہے اور یہ ملک کی اسٹریٹجک طاقت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔

ملک کی اسٹریٹجک قوت کا 'یوپی ڈیفنس کاریڈور' ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا، راج ناتھ

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:06 PM IST

لکھنؤ: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ اترپردیش میں ڈیفنس کاریڈور ملک کو سیکورٹی کے معاملے میں پوری طرح سے خود کفیل بنانے کی سمت میں بڑی کوشش ہے اور یہ ملک کی اسٹریٹجک طاقت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو اترپردیش گلوبل انوسٹر سمٹ(یوپی جی آئی ایس۔23) کے دوران 'ایڈوانٹیج اترپردیش:ڈیفنس کاریڈور' موضوع پر مبنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفاعی نظام کا پوری طرح ہندوستانیت اسی وقت ممکن ہے جب ہم آلات، پارٹس اور مینوفیچکرنگ میں بھی ملکی تکنیک اور سامان کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی میں کسی بھی اونچائی تک جانے کی پوری اہلیت ہے۔ میں اس ریاست کی صلاحیتوں سے اچھی طرح سے واقف ہوں۔ جو اترپردیش کبھی ملک کی معیشت کو بٹا لگاتا تھا آج وہی اس ملک کا گروتھ انجن بن چکا ہے۔ آنے والے وقت میں یوپی کا ڈیفنس کاریڈور ملک کی اسٹریٹجک قوت کا بیک بون ثابت ہوگا۔ آج یوپی میں لا ء اینڈ آرڈر پر خصوصی اور قابل ذکر کامیابی ملی ہے۔ انفراسٹرکچر، کنکٹی وٹی پر بہت تیز رفتاری سے کام ہوا ہے۔ پہلے یہاں کا نظم کیس اتھا ہم سب جانتے ہیں۔یوگی حکومت نے آج یوپی کو سرمایہ کاری کے لئے پوری طرح سے موافق بنا دیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یوپی ڈیفنس کاریڈور کے شعبے میں ہندوستانی حکومت کے ویژن کو زمین پر اترنے کا کام کرے گا۔ یہ ڈیفنس کاریڈور ہندوستان کے سیکورٹی شعبے کا خودکفیل بنانے والا اور اونچائی دینے والا رن وے ثابت ہوگا۔ موجودہ صدرہندوستان کی صدی ہوگی اور ہندوستان میں بھی یہ صدی اترپردیش کی ہوگی۔ یوپی 2027 تک ون ٹریلین ڈالر اکانومی بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سماج اور ملک کی ترقی کے لئے سیکورٹی سب سے ضروری چیز ہے۔ آرٹ، تہذیب، سائنس کے معاملے میں وہی سماج آگے ہوتا ہے جو محفوظ ہو۔ وہ دن دور نہیں جب سیکورٹی کے شعبے میں ہندوستان پوری طرح سے خودکفیل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Village Defense Groups In JK سی آر پی ایف نے 948 ولیج ڈیفنس گروپس کو تربیت دی، مرکزی حکومت

ایس موقع پر سی ڈی ایس انل چوہان، ریٹائرڈ ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں یوپیڈا کے سی ای او ارند کمار، پی ٹی سی انڈسٹریج لمیٹیڈ کے ایم ڈی سچن اگروال، ریٹائرڈ ایئر مارش ڈی سی کماریا، جینسر ائیر اسپیس کے ایم ڈی ارون مشرا، آئی آئی ٹی ٹیکنو پارک کے سی ای او جی ایم کماتھم، سڈنی یونیورسٹی کے سلواسٹور بابون،ریٹائرڈ کرنل کے وی کبیر موجود رہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.