ETV Bharat / bharat

Swearing-in Ceremony of New Punjab Govt: 'حلف برداری کی تقریب راج بھون میں نہیں بلکہ کھٹکڑکلاں میں منعقد ہوگی' - نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کھٹکڑکلاں میں

بھگونت مان نے پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کھٹکڑکلاں میں منعقد ہوگی، جہاں شہید اعظم کا انہیں آشیرواد ملے گا۔ Bhagwant Mann on Swearing-in Ceremony

حلف برداری کی تقریب راج بھون میں نہیں بلکہ کھٹکڑکلاں میں منعقد ہوگی

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 6:19 PM IST

سنگرور: پنجاب عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ بھگونت مان نے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی بڑی جیت کے پیش نظر آج کہا کہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب اب راج بھون میں نہیں بلکہ شہید اعظم بھگت سنگھ کی جائے پیدائش میں ہوگی اور ہر سرکاری دفتر میں شہید اعظم اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصاویر لگائی جائیں گی۔

Bhagwant Mann on Swearing-in Ceremony

پارٹی کی زبردست جیت سے جذباتی نظر آرہے مان نے یہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، سب سے پہلے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کھٹکڑکلاں میں منعقد ہوگی، جہاں شہیداعظم کا انہیں آشیروادملے گا۔

انہوں نے کہا، جنہوں نے ہم پر کیچڑ اچھالا، انہیں ہم معاف کرتے ہیں۔ اب حکومت عوام کے دروازے پر جائے گی۔ یوکرین کی جنگ میں ہمارے کتنے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر ہمارا تعلیمی نظام اتنا مہنگا نہ ہوتا تو آج ہمارے بچے بیرون ملک نہ جاتے۔ وہ روزگار اور تعلیم کے لیے باہر گئے ہیں۔ اب ہم اپنے یہاں ایسی کوشش کریں گے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔ اب اپناگھر ٹھیک سے صاف کریں گے، جس طرح آپ نے جھاڑو پھیرکررکھ دیا ہے جس میں بڑے بڑے قدآوربھی اڑ گئے۔ ”

یہ بھی پڑھیں: Celebration Atmosphere AAP Party Office: عام آدمی پارٹی کے دفتر میں جشن کا ماحول

مان نے لوگوں سے کہا، “آپ نے تو اپنا کام کر دیا، اب ہماری ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو مجھ پر بھروسہ ہوگا۔ میرا کوئی برا ارادہ نہیں ہے۔ آپ کو ایک ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے پارٹی ہائی کمان اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی صحت کا خیال کئے بغیر پارٹی کوکھڑاکرنے سے لے کر حکومت بنانے تک جو محنت کی وہ قابل تعریف ہے۔پارٹی کے ان کارکنان کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی محنت کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔ اب ہم دہلی کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور پنجاب میں روزگار، صنعت سے لے کر ہرشعبے میں تبدیلی اور اصلاحات لائیں گے۔ ”

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.