ETV Bharat / bharat

SP On EVM Fraud: سماج وادی پارٹی نے وارانسی کے ڈی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا - اوم پرکاش راج بھر کا بی جے پی پر طنز

اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے وارانسی کے ضلع افسر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ SP On EVM Fraud۔ اگر انہیں ہٹانے کے لیے کارروائی نہ کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے اور ووٹوں کی گنتی شروع نہیں ہونے دیں گے۔ The Samajwadi Party has Demanded Action Against the DM of Varanasi

سماج وادی پارٹی نے وارانسی کے ڈی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 8:09 AM IST

سماج وادی پارٹی کے ایک وفد نے منگل کو وارانسی میں ای وی ایم سے بھرے ٹرک کے پکڑے جانے اور ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کی شکایات سے تعلق الیکشن کمیشن کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ SP On EVM Fraud۔ ایس پی کے اس وفد میں ریاستی صدر نریش اتم پٹیل، قومی سکریٹری راجندر چودھری، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر اور جن وادی پارٹی سوشلسٹ کے صدر سنجے چوہان شامل تھے۔ A Delegation of Samajwadi Party Presented a Memorandum to the Election Commission

سماج وادی پارٹی نے وارانسی کے ڈی ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

میمورنڈم دینے کے بعد سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے کہ کسی بھی جگہ سے ای وی ایم مشینوں کی نقل و حرکت اسی وقت ہوگی جب متعلقہ علاقے کے امیدواروں کو اس کی معلومات دی جائیں گی اور اس کی نقل و حرکت سکیورٹی اہلکارو کے ساتھ ہوگی، لیکن نہ تو امیدوار کو اسکی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ای وی ایم سے بھری گاڑیوں کے ساتھ حفاظتی انتظامات سے متعلق کوئی فورس موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہار رہی ہے۔ اور ایسے میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے وارانسی کے ضلع افسر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر انہیں ہٹانے کے لیے کارروائی نہ کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے اور ووٹوں کی گنتی شروع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے متبادل انتظامات کرنے کی جانکاری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.