ETV Bharat / bharat

گوتم بدھ نگر: آر ایس ایس نے 25 افراد کو دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرایا - اپنی غلطی کا احساس ہوا

راجو عیسائی سے ہندو بننے والے ایک شخص نے بتایا کہ "ہمیں عیسائی مذہب کے لوگوں نے لالچ دیا تھا، یہاں تک کہ ہم چرچ جانے لگے لیکن بعد میں ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ ہمارے آباء و اجداد اور رشتہ دار سناتن دھرم کا حصہ رہے ہیں، اسی لیے آج ہم ویدک طریقے سے اپنے مذہب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

Christians to Hinduism
Christians to Hinduism
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 8:15 AM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 104 حاجی پور گاؤں کے مہادیو مندر میں آر ایس ایس نے عیسائی مذہب اختیار کر چکے 25 افراد کو دوبارہ ہندو بنا دیا۔ آر ایس ایس اور آل انڈیا گرجر مہا سبھا نے اسے گھر واپسی قرار دیا ہے۔

Christians to Hinduism

اس گھر واپسی مہم میں آر ایس ایس کے مقامی رضاکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین موجود تھے۔ یہ سب ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی ہو گئے تھے لیکن انہیں دوبارہ ہندو مذہب میں داخل کرایا گیا۔

آج نوئیڈا کے حاجی پور گاؤں میں واقع مہادیو مندر میں آل انڈیا گرجر مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری چودھری رامکیش چپرانہ نے دھرم واپسی پروگرام کا اہتمام کرکے 25 لوگ عیسائی افراد کو ہندو مذہب میں واپس داخل کرایا۔ اس دوران مندر میں ہون پوجا بھی کی گئی۔

رامکیش چپرانا نے بتایا کہ کچھ لوگ ہندو مذہب ترک کرکے عیسائی مذہب اختیار کر چکے ہیں اور باضابطہ اس پر عمل بھی کر رہے ہیں جس کے بعد ہم نے ان سے بات کی اور انہیں واپس سناتن دھرم اپنانے پر آمادہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں عیسائی مشنری کے پانچ افراد گرفتار

راجو عیسائی سے ہندو بننے والے ایک شخص نے بتایا کہ "ہمیں دوسرے مذہب کے لوگوں نے لالچ دیا۔ یہاں تک کہ ہم چرچ جانے لگے لیکن بعد میں ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوا ہمارے آبا و اجداد، رشتہ دار سناتن دھرم کا حصہ رہے ہیں۔ اسی لیے آج ہم ویدک طریقے سے اپنے مذہب کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.