آخری تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں بھی تیزی آئی ہے۔ منگل تک کل 4.54 کروڑ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس ریٹر داخل کیا۔
انکم ٹیکس کے محکمے کے مطابق کل شام 8 بجے تک 13.65 لاکھ سے زیادہ ریٹرن فائل کی گئیں۔ مصروف وقت میں اوسطاً ایک لاکھ ریٹر بھری گئیں۔ اب تک کل 4.54 کروڑ لوگ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کر چکے ہیں۔
وہیں، گزشتہ برس 29 اگست تک 4.77 کروڑ سے زیادہ ریٹرن فائل کی گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سنہ 2020: زرعی قوانین، کسان اور حکومت
واضح رہے کہ اس برس کورونا کے سبب انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر 31 دسمبر 2020 کیا گیا ہے، جبکہ عام طور پر یہ مدت 31 جولائی ہوتی ہے۔