ETV Bharat / bharat

گاندربل: عوام تعمیراتی لکڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان - جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل

گاندربل کے علاقہ کرہامہ کے لوگوں نے بتایا کہ 'سٹیٹ فاریسٹ محکمہ (State Forest Department) نے دو سال قبل تعمیرات لکڑی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود بھی تعمیرات مکمل کرنے کے لئے لکڑیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ ہمیں اپنی زیر تعمیر مکانات مکمل کرنے کے لئے لکڑیوں کی سخت ضرورت ہے لیکن محکمہ عدم توجہی سے کام لے رہا ہے۔'

Various SFC depots in Ganderbal district are without timber  The public is worried about the unavailability of construction timber in ganderbal  construction timber in ganderbal news  jammu and kashmir news  عوام تعمیراتی لکڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان  تعمیرات لکڑی فراہم کرنے کی منظوری  State Forest Department in ganderbal  تعمیرات مکمل کرنے کے لئے لکڑیاں فراہم نہیں کی گئیں  جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل  تعمیرات مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا
عوام تعمیراتی لکڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 2:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے تعمیراتی لکڑیوں کے مراکز میں سالوں سے لکڑیوں کی عدم دستیابی کے سبب مقامی لوگوں کو اپنی تعمیرات مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوام تعمیراتی لکڑیوں کی عدم دستیابی سے پریشان

گاندربل کے علاقہ کرہامہ کے لوگوں نے بتایا کہ 'سٹیٹ فاریسٹ محکمہ نے دو سال قبل تعمیرات لکڑی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود بھی تعمیرات مکمل کرنے کے لئے لکڑیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ محکمہ نے ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا ہے۔ ہمیں اپنی زیر تعمیر مکانات مکمل کرنے کے لئے لکڑیوں کی سخت ضرورت ہے لیکن محکمہ عدم توجہی سے کام لے رہا ہے۔'

سٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن تعمیرات مکمل کرنے کے لئے مستحق اور غریب لوگوں کو اونچے نرخوں پر بازار سے لکڑیاں خریدنے پر مجبور کر رہا ہے۔

وہیں گاندربل کے علاقہ وحید پورہ کے مقامی شہری گزشتہ تین سالوں سے لکڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "گاندربل کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ہزاروں فٹ تعمیراتی لکڑیاں منظور کی گئی ہیں لیکن لوگ لکڑیوں کے لئے سالوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہم محکمہ جنگلات اور ایس ایف سی کے حکام کی اس عدم توجہی کو سمجھنے میں ناکام ہیں۔ وہ ضرورت مند صارفین کو لکڑیاں فراہم کرنے کے بجائے جنگلات اور سیل ڈپو میں لکڑیوں کو بوسیدہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

محکمہ ایس ایف سی وحید پورہ، گوروان لار اور دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے سیل مراکز میں جمع شدہ سینکڑوں فٹ تعمیراتی لکڑیاں گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کے باوجود نیلام نہیں کی گئی ہیں۔

مختلف مراکز میں جمع شدہ لکڑیوں کو فروخت کرنے میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑیاں بوسیدہ ہوچکی ہیں جو اب قابل استعمال نہیں رہیں۔

مزید پڑھیں:۔ گاندربل: 50 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط

جب ڈویژن فاریسٹ آفیسر گاندربل الطاف محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گاندربل میں لکڑیوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ ہمیں اپریل 2020 سے اکتوبر 2021 میں لکڑیوں کے لیے 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہم نے اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ مستحقین میں لکڑیاں تقسیم کی ہیں اور اپریل 2020 سے اب تک 70 ہزار معکب فٹ فروخت کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گاندربل کے علاقوں میں قائم کئے گئے مراکز میں تعمیراتی لکڑی جمع کر رہے ہیں اور بہت جلد منظور شدہ صارفین میں لکڑیاں فراہم کر دی جائیں گی۔ ساتھ ہم نے دو سال پرانی منظور شدہ لکڑی سینکشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔ ہم ضرورت مند اور مستحق صارفین کو اپنی باری کے مطابق تعمیراتی لکڑیاں فراہم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.