خواتین و اطفال کے بہبود کی وزارت کے مطابق ہر فاتح کو ایک لاکھ روپے کی نقد رقم اور ایک سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم نے 2021 کے ان فاتحین کو بھی سرٹیفکیٹ دیے جنہیں کووڈ وبا کی وجہ سے نہیں دیے جا سکے تھے۔ وزیراعظم کے قومی چائلڈ ایوارڈ کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے پہلی بار 'بلاک چین' ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ Use of 'Blockchain' Technology
ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن علاقے جمال پور کے رہائشی غریب گھر سے تعلق رکھنے والے محمد شاداب سے بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے آن لائن بات کرکے 'پردھان منتری بال پرسکار' کا سرٹیفکیٹ دیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم محمد شاداب ایک غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے والد ایک موٹر مکینک ہیں۔ Former Student of Aligarh Muslim University Mohammad Shadab

یہ بھی پڑھیں:
محمد شاداب کو تین سال قبل جب وہ اے ایم یو میں نویں جماعت کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ایک اسکالر شپ کے تحت امریکہ سے ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے اعلی نمبر حاصل کر امریکہ کے اسکول میں ٹاپ کر ملک کا نام امریکہ میں بھی روشن کیا، جس کے بعد گزشتہ برس محمد شاداب کو 'پردھان منتری بال پرسکار' سے نوازا گیا تھا۔ اس کا سرٹیفکیٹ آج وزیر اعظم نے آن لائن دیا۔

محمد شاداب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک بار پھر بہت اچھا لگا جب میں نے وزیراعظم سے بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کو آگے آنا ہے ملک کی ترقی کے لئے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو چیزیں غیر ممالک سے آتی ہیں ان کی جگہ ہمیں اپنے ملک کی چیزیں لانی ہیں اور اس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
محمد شاداب نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہم سے گفتگو کے دوران ہم کو 'بال سینک' بھی بتایا۔