انہیں احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے استقبال کیا۔ مسٹر مودی یہیں سے ایئرفورس کے ایک ہیلی کاپٹر میں کیوڈیا کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ ٹینٹ سٹی میں منعقد مذکورہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
گزشتہ چار مارچ سے شروع ہونے والی اس سہ روزہ کانفرنس کو کل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خطاب کیا تھا۔
کانفرنس میں شریک ہونے والوں میں ملک کے چیف آف ڈیفنس سروسز جنرل بپن راوت، چیف آف آرمی اسٹاف ایم ایم نروانے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، سیکریٹری دفاع اجے کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے نام شامل ہیں۔
کانفرنس میں ملک کی فوجی تیاری اور اس سے متعلق موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
اس کے پیش نظر کیوڈیا اور قرب و جوارکے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یو این آئی