صدر رام ناتھ کووند نے ہم وطنوں اور مہاتما بدھ کے پیروکاروں کو 'بدھ پورنیما' کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
کووند نے بدھ پورنیما کے موقع پر منگل کو اپنے پیغام میں کہا کہ "بدھ پورنیما کے موقع پر میں پوری دنیا میں تمام ہم وطنوں اور مہاتما بدھ کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
انہوں نے کہا کہ "بھگوان بدھ کی تعلیمات پوری دنیا کو تکلیف اور غم سے آزادی کی راہ دکھانے والی ہے۔ تشدد اور ناانصافی سے دور رہنے کا اس کا نعرہ صدیوں سے ہمیں مثالی انسان بننے کے لئے متحرک کررہا ہے۔ بھگوان بدھ کی زندگی میں عدم تشدد ، امن ، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کے نظریات اور ان کی لازوال تعلیمات نے دنیا میں انسانی تہذیب کی ترقی کو زبردست متاثر کیا ہے۔