ETV Bharat / bharat

آسام میں جاری بے دخلی پر روک لگانے کا مطالبہ - آسام پولیس

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے کہا کہ یہ بے دخلی مہم غیر انسانی ہے۔ پاپولر فرنٹ عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے اس بے دخلی پر فوری روک لگائے اور جن لوگوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنائے۔

popular front of india
پاپولر فرنٹ آف انڈیا
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 9:18 AM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے ریاست آسام میں مظاہرین کے قتل اور ان پر پولیس کے مظالم کی مذمت کی ہے۔ او ایم اے سلام نے کہا کہ ”کہ آج آسام سے آنے والے ویڈیوز دیکھ کر ہم لرز اٹھے ہیں۔ پولیس کو دیکھا گیا کہ وہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگوں پر بغیر کسی انتباہ کے اندھا دھند گولی باری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو پولیس کے درمیان پھنس گیا ہے، اسے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، حتیٰ کہ اس بربریت میں میڈیا کے لوگ بھی شامل رہے۔ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ مارے گئے تین میں سے ایک شاید نابالغ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل آسام پولیس نے غیرقانونی قبضے کا الزام لگا کر بنا کسی بازآبادکاری منصوبے کے تقریباً 4500 غریب بے سہارہ لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اس کارروائی کے خلاف عدالت میں ابھی مقدمہ چل ہی رہا تھا کہ تقریبا 800 خاندانوں کو مونسلادھار بارش میں سڑکوں پر پھینک دیا گیا اور ان کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

او ایم اے سلام نے مزید کہا کہ یہ اس نسلی نفرت کا ایک نیا باب ہے جسے ریاست کے بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف کھولا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Assam anti-encroachment Drive: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت

انہو نے کہا کہ آسام کی بی جے پی حکومت کی فرقہ وارانہ تفریقی پالیسیاں حالات کے اس حد تک بڑھ جانے کا واحد سبب ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسو سرما نسلی و فرقہ وارانہ مہم کے ذریعہ اپنی سیاسی بساط کو مضبوط کرنے کی فراق میں ہیں۔

او ایم اے سلام نے کہا کہ یہ بے دخلی مہم غیر انسانی ہے۔ پاپولر فرنٹ عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے اس بے دخلی پر فوری روک لگائے اور جن لوگوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فائرنگ سے متاثرہ لوگوں کو مناسب معاوضہ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ساتھ ہی پاپولر فرنٹ پولیس کے مظالم کی عدالتی تفتیش اور قتل کے ذمہ دار افسران پر کاروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.