ETV Bharat / bharat

Bhakpa Mavadi Issued A Poster بھاکپا ماوادی نے پوسٹر جاری کرکے عوامی عدالت لگانے کا فرمان جاری کیا - تنظیم بھاکپا ماوادی نے پوسٹر جاری کیا

ضلع گیا میں ممنوعہ نکسلی تنظیم نے پوسٹر جاری کرکے آفتاب انصاری اور زبیر انصاری کو عوامی عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ نکسلیوں کی جانب سے جاری اس ہدایت کو نہیں ماننے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ Bhakpa Mavadi Issued A Poster

تنظیم بھاکپا ماوادی نے پوسٹر جاری کرکے عوامی عدالت لگانے کا فرمان جاری کیا

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 3:28 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادی نے اپنے وجود کو زندہ رکھنے کے لیے نکسل علاقے کے کچھ لوگوں کو عوامی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ نکسلیوں نے یہ حکم نامہ اپنے 19 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر جاری کیا۔ نکسلیوں کی عوامی عدالت بہت ہی خطرناک ہوتی ہے۔ وہاں کسی بھی شخص کو کھلے عام بے دردی سے پیٹا جاتا ہے، حالانکہ یہ سلسلہ پچھلے کچھ سالوں سے بند تھا لیکن ممنوعہ نکسلی تنظیم نے یوم تاسیس کے موقع پر پوسٹر چسپاں کرکے عوامی عدالت لگانے کی بات کی ہے ۔نکسل متاثرہ علاقہ ڈومریا کے کئی علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں، تاہم عوامی عدالت کب اور کہاں منعقد ہوگی، تنظیم کی جانب سے پوسٹر میں اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تاریخ، وقت اور مقام کو تنظیم نے ظاہر نہیں کیا ہے۔ ڈومریا تھانہ کی پولیس نے پوسٹر کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تھانہ انچارج پون کمار نے بتایا کہ پوسٹر کی جانچ کی جارہی ہے۔ علاقے میں نکسلیوں کی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھی جاتی ہے۔The organization Bhakpa Mavadi issued a poster to set up a public court in gaya

مزید پڑھیں:۔ Naxali Woman Arrested آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون گرفتار

تنظیم بھاکپا ماوادی نے پوسٹر جاری کرکے عوامی عدالت لگانے کا فرمان جاری کیا
تنظیم بھاکپا ماوادی نے پوسٹر جاری کرکے عوامی عدالت لگانے کا فرمان جاری کیا

نکسلیوں کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹر میں بھاکپا ماووادی کا 19 واں یوم تاسیس منانے کی بات کہی گئی ہے۔ سی پی آئی ماؤنوازوں نے ڈومریا بلاک کے مہودی پنچایت کے برواڈیہ پرائمری اسکول میں پوسٹر چسپاں کیا ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں آفتاب انصاری، زبیر انصاری، ششی کانت رویداس، سنیل پاسوان کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں عوامی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ماؤنوازوں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ پی ایل جی اے کی 18ویں سالگرہ بھاکپاماوادی منائے گی۔ پوسٹر کے ذریعے تنظیم نے عام لوگوں سے ہر گاؤں میں متحدہ محاذ بنانے، غریبوں اور امیروں کی لڑائی میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹر میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بیان بازی بھی کی گئی ہے۔ اس طرح کے نکسلی پوسٹر ملنے کے بعد گاؤں والے پریشان ہیں۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اپنے فرائض کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ نکسلیوں کے وی ایل ڈی اے اسکواڈ کے ذریعے یہ پوسٹر جاری کیا گیا ہے یہ دستہ سی پی آئی ماؤنواز کا سب سے خطرناک دستہ کہاجاتاہے۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور بڑے کسان اور پولیس کے مخبر اس دستہ کا نشانہ بنے ہیں۔ حالانکہ حالیہ برسوں میں نکسلیوں کا غلبہ کم ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.