کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاکہ کورونا وبا کو ٹیکہ کاری سے ہی شکست دی جاسکتی ہے اور مرکزی حکومت کو صرف اسی سمت میں کام کرنا چاہئے۔
راہل گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ ٹیکہ کاری ہی وبا کو کنٹرول کا واحد راستہ ہے، لیکن مرکزی حکومت کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہاکہ ویکسین کی خرید اری مرکز کرے اور تقسیم ریاست۔ اسی وقت ہر گاوں تک ویکسین کی حفاظت پہنچ سکتی ہے۔ یہ سیدھی بات مرکزی حکومت کو سمجھ میں کیوں نہیں آتی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’مجھے لاشوں کی تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔ ملک اور دنیا یہ تصاویر دیکھ کر رنجیدہ ہے، لیکن جنہوں نے مجبوری میں اپنے پیاروں کی لاشیں گنگا کے کنارے چھوڑ دیں، ان کا درد بھی سمجھنا ہوگا۔ غلطی ان کی نہیں، اس کی ذمہ داری سب کی نہیں صرف مرکزی حکومت کی ہے‘‘۔