ETV Bharat / bharat

Hajj Pilgrims Applying For Hajj: رواں برس سفر حج کے لئے عرضی دینے والے عازمین حج کی تعداد میں غیر معمولی کمی - کووڈ کے سبب حج کو منسوخ

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین ندیم الحق نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے کووڈ کے سبب حج کو منسوخ Hajj Canceled Due To Covid کردیا گیا تھا۔ معاشی طور پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حج کے اخراجات میں اضافہ بھی ایک اہم وجہ ہے۔ پہلے ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ میں حج کرنا ممکن تھا اب ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ تک خرچ آ رہا ہے، یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے۔Hajj Pilgrims Applying For Hajj.

west bengal hajj committee news  Hajj pilgrims applying for Hajj news  Hajj Canceled Due To Covid news  etv bharat urdu news
رواں برس سفر حج کے لئے عرضی دینے والے عازمین حج کی تعداد میں غیر معمولی کمی
author img

By

Published : Dec 31, 2021, 9:38 AM IST

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی میں رواں برس سفر حج کے لئے عرضی دینے والے عازمین حج Hajj Pilgrims Applying For Hajj کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ آئندہ 31 جنوری عرضی دینے کی آخری تاریخ ہے لیکن 17835 کوٹا ہونے کے باوجود اب تک صرف 3225 ہی عرضیاں موصول ہوئی ہیں۔

رواں برس سفر حج کے لئے عرضی دینے والے عازمین حج کی تعداد میں غیر معمولی کمی

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین ندیم الحق کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ کیا ہوگا لیکن ہم تیاری کر رہے ہیں۔ حج اخراجات میں اضافہ اور کووڈ کی وجہ سے عازمین کی طرف سے عرضیاں کم موصول ہوئی ہیں۔

حج کے لئے عرضی دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021 ہے۔ ایک ماہ کا وقت باقی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی مغربی بنگال کے پاس 17835 عازمین کا کوٹا ہے۔ ہر سال کولکاتا سے سفر حج کے لئے بنگال کے علاوہ شمالی مشرقی ریاستوں کے عازمین بھی روانہ ہوتے ہیں۔ آسام،منی پور ،اڑیسہ کے علاوہ جھاڑکھنڈ اور بہار سے بھی بری تعداد میں عازمین حج مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے کوٹے سے جاتے ہیں۔

ویسے تو ہر سال عازمین کا کوٹا مکمل نہیں ہو پاتا ہے لیکن رواں برس غیر معمولی طور پر سفر حج کی عرضیوں میں کمی آئی ہے۔ ابھی آخری تاریخ میں ایک ماہ کا وقت ہے لیکن اب تک صرف 3225 عرضیاں ہی موصول ہوئی ہیں۔

اس سلسلے میں ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین ندیم الحق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حج کو لیکر ابھی بھی تشویش برقرار ہے۔ مکمل طور پر سعودی عرب کی حکومت پر منحصر ہونا مناسب نہیں ہے لیکن ہم لوگ اپنی طرف سے تیاری کر رہے ہیں۔ رواں برس سفر حج کے لئے عرضی دینے والوں کی تعداد میں کئی وجوہات کے سبب کمی آئی ہے کئی اصول ضوابط میں مختلف طرح کی تبدیلیاں کی گئیں، جیسے عمر کی قید پہلے 65 برس تھی اب یہ قید ہٹا دی گئی۔اس وجہ سے بھی بہت سے لوگ عرضی نہیں دے پائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ دو برس سے کووڈ کے سبب حج کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ معاشی طور پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حج کے اخراجات میں اضافہ بھی ایک اہم وجہ ہے۔ پہلے ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ میں حج کرنا ممکن تھا اب ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ تک خرچ آ رہا ہے، یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے لیکن ابھی بھی آخری تاریخ میں کافی وقت ہے امید ہے کہ اس میں اصافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.