ETV Bharat / bharat

Reaction on The Kashmir Files Movie: ’دی کشمیر فائلز فلم کے ذریعہ سماج میں تفرقہ پھیلایا جارہا ہے‘

حال ہی میں ریلیز ہوئی کشمیر پنڈتوں کے کشمیر سے انخلاف پر مبنی فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کو لے کر لوگوں میں تشویش جاری ہے۔ اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری اور دہلی کے صدر سراج طالب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ مذکورہ فلم سے ہندومسلم میں تفریق میں اضافہ ہوگا۔

Reaction on The Kashmir Files Movie
’دی کشمیر فائلز‘ سے ہندو مسلم میں دشمنی بڑھے گی: سراج طالب
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 12:47 PM IST

سراج طالب نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے جس طرح سے نفرتی بیان بازی کی ہے اس سے ہندوتوا کو متحد کیا یہی وجہ ہے کہ اس نے اترپردیش میں بھارتی جیت درج کی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے کشمیر سے انخلا پر بنائی گئی فلم ’ دی کشمیر فائلس‘ سے ہندومسلمان میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم میں جو منظر کشی کی گئی ہے وہ تاریخ پر مبنی نہیں ہے۔ اگر اسے مان بھی لیں تو جس دور میں کشمیر پنڈتوں کو انخلا دکھایا گیا ہے در اصل اس دوران بی جے پی کی حمایت یافتہ حکومت تھی۔ ویلفیئر پارٹی آ ف انڈیا کے قومی سکریٹری نے کہا کہ ملک میں بھائی چارگی ہم آہنگی دن بہ دن کمزور ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Imtiaz Jaleel's reaction on The Kashmir Files: نفرت کے سوداگروں کیلئے فلم کی آڑ میں مسلمان نشانہ

یاد رہے کہ مذکورہ فلم 1989 میں کشمیر وادی سے پنڈتوں کی نقل مکانی کے موضوع پر بنائی گئی ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس میں یکطرفہ کہانی پیش کی گئی ہے اور کشمیر مین اکثریتی فرقے کی شبیہہ کو مسخ کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ فلم حالیہ دنوں میں ریلیز ہوئی ہے اور وزیر اعظم نزیندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جی پی کے دیگر وزرا نے اس فلم کی سراہنا کی ہے اور عوام کو اس کو دیکھنے کی تلقین بھی کی۔ ’دی کشمیر فائلز‘ فلم وویک اگنیہوتری کی ہدایت کاری اورانوپم کھیر اور متھن چکرورتی کی اداکاری میں بنی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.