ETV Bharat / bharat

AIIMS Cyber Attack ایمس پر سائبر حملے کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث - بہوجن سماج پارٹی کے رتیش پانڈے

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پر انتہائی مہلک سائبر حملے کا معاملہ آج پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا اور حکومت سے ملک کے تمام اہم اداروں کو کی سائبر سکیرٹی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔Cyber Attack on AIIMS

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 3:26 PM IST

Updated : Dec 9, 2022, 4:46 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پر انتہائی مہلک سائبر حملے کا معاملہ آج پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا اور حکومت سے ملک کے تمام اہم اداروں کی سائبر سکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بہوجن سماج پارٹی کے رتیش پانڈے نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایمس کے سرورز پر ایک مہلک سائبر حملہ ہوا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اس کے آس پاس، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے سرور پر 6 ہزار بار سائبر نقب زنی کی کوشش ہوئی۔ یہ سرورز ابھی معمول پر آنا باقی ہیں۔Cyber Attack on AIIMS

پانڈے نے کہا کہ ماضی میں بھی پاور گرڈ پر سائبر حملے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی اثاثوں پر سائبر حملہ ملکی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کواس کے بارے میں ملک کو وضاحت دینی چاہیے اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے حملوں اورنقب زنی کو روکنے کے لئے بلا تاخیر تمام ضروری اقدامات اٹھانے چاہیے۔

نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی نے جموں و کشمیر میں سیب کی تجارت میں کمی اور قیمتوں میں گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھلوں کی درآمد کی اجازت دینے سے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے سیبوں کے بازار میں مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے پیکیجنگ پر 15 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے جواز پر سوال اٹھایا۔ مسعودی نے مطالبہ کیا کہ سیب کی درآمد بند کی جائے اور پیکیجنگ پر جی ایس ٹی سے چھوٹ دی جائے۔

لوک جن شکتی پارٹی کے چراغ پاسوان نے بہار میں دلتوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاستی حکومت پر جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے ان واقعات کی مرکزی ایجنسیوں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے اجے نشاد نے بہار کے مظفر پور کے آس پاس کے علاقوں میں کووڈ سے پہلے کی لوکل ٹرینوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے امر سنگھ نے پنجاب میں فتح گڑھ صاحب اور ہماچل پردیش میں نینا دیوی جانے والے لوگوں کی سہولت کے لیے خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Power Crises In J&K حسنین مسعودی نے بجلی بحران کا معاملہ لوک سبھا میں اُٹھایا

یواین آئی

Last Updated : Dec 9, 2022, 4:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.